Home بین الاقوامی خبریں تحلیل شدہ پارٹی کے اراکین نئی سیاسی جماعت بنا سکتے ہیں، کمبوڈیائی وزیر اعظم

تحلیل شدہ پارٹی کے اراکین نئی سیاسی جماعت بنا سکتے ہیں، کمبوڈیائی وزیر اعظم

by قندیل

تحلیل شدہ پارٹی کے اراکین نئی سیاسی جماعت بنا سکتے ہیں، کمبوڈیائی وزیر اعظم
17دسمبر (قندیل نیوز )
کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہْن سین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحلیل شدہ بڑی سیاسی جماعت کے اراکین ایک نئی پارٹی کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ اپوزیشن کی سیاسی جماعت کمبوڈیا نیشنل ریسکیو پارٹی کو ملکی سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ وزارت داخلہ کی جانب سے عائد کردہ سازش اور انقلاب کے الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے تحلیل کر دیا تھا۔ اس کالعدم پارٹی کے سربراہ کیم سوخا سمیت 116 سرکردہ پارٹی عہدیداروں پر پانچ سال تک عملی سیاست میں حصہ لینے پر پابندی بھی لگا دی گئی تھی۔ عدالتی فیصلے کے خلاف دائر کردہ ایک اپیل بھی آٹھ دسمبر کو ملکی سپریم کورٹ نے خارج کر دی تھی۔

You may also like

Leave a Comment