Home قومی خبریں تاج محل ورثہ کا ایک پروجیکٹ اپنائیے کے تحت پروجیکٹ

تاج محل ورثہ کا ایک پروجیکٹ اپنائیے کے تحت پروجیکٹ

by قندیل

نئی دہلی:19؍مارچ(قندیل نیوز)
تاج محل ورثہ کا ایک پروجیکٹ اپنائیے کے تحت ایک پروجیکٹ، یہ اسکیم 2017 میں عالمی یوم سیاحت کے موقع پر شروع کی گئی تھی۔تاج محل کے علاوہ 75 مقامات کے لیے بولی لگانے کے سلسلے میں 24ایجنسیوں کو دعوت نامے جاری کیے گئے۔تاج کے لیے دو درخواستیں موصول ہوئی ہیں، لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔پرائیویٹ کمپنیاں محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی)کے رہنما خطوط کے اندر اندر ابتدائی اور جدید سہولتوں کے بارے میں اپنے اپنے پروگرام مرتب کریں گی اور ان کے ذریعہ اپنائے جانے والے مقامات کے تعلق سے بولی کی تجویزیں تیار کریں گی۔ ایک مرتبہ بولی قبول کئے جانے کے بعد سیاحوں کے تجربے کو بڑھانے کے لئے، متعلقہ جگہ کی دیکھ بھال کے لئے متعلقہ فریق کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے جائیں گے۔بین وزارتی کمیٹی وقتاً فوقتاً منتخب افسروں اور پروجیکٹ کے انتظام سے متعلق مشیروں (پی ایم سی) کے ذریعے پروجیکٹ کا جائزہ لے گی۔ پی ایم سی وقتاً فوقتاً آئی سی ٹی (اطلاعات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی) کے ذریعے اسکیم کی نگرانی کرے گی اور اس کا جائزہ لے گی۔ یہ جائزہ سیاحوں کے تاثرات کے ذریعے لیا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment