Home قومی خبریں بی جے پی کی اخلاقی ہار: ممتا بنرجی ، بی جے پی سے عوام مطمئن نہیں: شیو سینا

بی جے پی کی اخلاقی ہار: ممتا بنرجی ، بی جے پی سے عوام مطمئن نہیں: شیو سینا

by قندیل

                                                                                                                                                            نئی دہلی18دسمبر (قندیل نیوز)
مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے گجرات انتخابات پر گجراتی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت متوازن فیصلہ ہے مگر اخلاقی طور پر بی جے پی کی شکست ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گرچہ بی جے پی حکومت بچانے میں کامیاب رہی ہے مگراخلاقی طور پر بی جے پی کی شکست ہوئی ہے۔گجرات کے ووٹروں نے استحصال ،ناانصافی کے خلاف عام آدمی نے اپنی رائے کھل کر پیش کی ہے۔ادھر شیو سینا کے لیڈر سنجے راوت نے گجرات کے سلسلے میں آج کہا کہ لگتا ہے کہ ریاستی عوام بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے خوش نہیں ہیں۔ نتائج کے رجحان کے مطابق بی جے پی کو 99 اور کانگریس کو 80 سیٹیں ملی ہیں۔ گجرات اسمبلی میں کل 182 نشستیں ہیں اور حکومت بنانے کے لئے 92 نشستوں کی ضرورت ہے۔ مسٹر سنجے راوت نے کہا کہ بی جے پی گجرات کے ترقی ماڈل کا حوالہ دے کر مرکز کے اقتدار میں آئی ہے۔ اگر گجرات کے ہی عوام بی جے پی سے خوش نہیں ہیں تو سمجھ سکتے ہیں کہ پورے ملک کے عوام بی جے پی کے سلسلے میں کیا سوچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو گجرات کے لوگوں کو سمجھنا چاہئے اور ان کی ناراضگی کی وجہیں تلاش کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت سکیورٹی ، کشمیر، پاکستان، نوٹ بندی ، بے روزگاری اور کسانوں کی خود کشی جیسے کئی معاملوں پر کامیابی حاصل نہیں کر پائی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی گجرات میں حکومت بن سکتی ہے لیکن گجرات میں ہوئے الیکشن کو اگر دیکھیں تو وہاں کی عوام کی ذہنی کیفیت محسوس ہوسکتی ہے ۔ تقریبا اسی طرح کی کیفیت بی جے پی کے لیے پورے ملک میں ہے

You may also like

Leave a Comment