Home قومی خبریں بی جے پی کا پردہ فاش ہونا شروع ہو گیا ہے:سلمان خورشید

بی جے پی کا پردہ فاش ہونا شروع ہو گیا ہے:سلمان خورشید

by قندیل

نیویارک:09؍اپریل ( قندیل نیوز)
لوک سبھا انتخابات میں محض ایک سال کا وقت بچا ہوا ہے، ایسے میں کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ حکمران بی جے پی کا پردہ فاش ہونا شروع ہو گیا ہے اور 2014میں وہ جس مقبولیت کے ساتھ حکومت میں آئی تھی، یہ گھٹنے لگی ہے۔ دلتوں کا مظاہرہ ، کسانوں کا مظاہرہ اور ہائی پروفائل فراڈ کے مقدمات کے پس منظر میں خورشید نے کہاکہ ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا ایسے کاموں کے ساتھ (بی جے پی)کو 2019 میں اقتدار میں واپس آنا چاہئے۔اس پر واضح جواب ہے، نہیں۔خورشید نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ بی جے پی کا پردہ فاش ہونا شروع ہو گیا ہے 2019ان کے لئے بہت ہی مشکل ہوگا۔جنوبی ایشیا بزنس ایسوسی ایشن کی جانب سے کولمبیا بزنس اسکول میں منعقد 14ویں سالانہ ہندوستان بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید نے مذکورہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سماجی اور دیگرمعاملات کو لے کر کئی بڑے سوال ہیں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید نے کہاکہ 2014میں جب بی جے پی اقتدار میں آئی تھی، اس کے بعد سے اب تک بہت کچھ بدل گیا ہے۔یہ واضح ہے کہ مقبولیت کو جس لہر پر سوارہوکر 2014میں وہ اقتدار میں آئے تھے، وہ مقبولیت اب 2014کے گراف کے ارد گرد بھی نہیں ہیں۔یہ بالکل واضح ہے، لیکن لہر ختم نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرناٹک، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں ہونے والے اہم اسمبلی انتخابات میں کانگریس مضبوط پوزیشن کے ساتھ دوڑ میں ہے۔خورشید کا کہنا ہے کہ اگر کرناٹک ہمارے حق میں آتا ہے، جیسا کہ ہمیں امید ہے، پھر راجستھان بھی ہمارے پاس آئے گا اور مدھیہ پردیش بھی۔مجھے لگتا ہے کہ اس سے بہت فرق پڑے گا۔تاہم ہم چیزوں کو ایسے ہی آسانی سے نہیں لے سکتے۔2019کے لیے اہم ہے کہ بی جے پی کے سامنے متحدہ اپوزیشن کا چیلنج پیش کیا جائے۔

You may also like

Leave a Comment