Home قومی خبریں حج کوٹہ میں اضافہ اور بحری سفر حج کے معاہدہ کے سلسلہ میں بی جے پی کارکنان نے مختارعباس نقوی کاشکریہ اداکیا

حج کوٹہ میں اضافہ اور بحری سفر حج کے معاہدہ کے سلسلہ میں بی جے پی کارکنان نے مختارعباس نقوی کاشکریہ اداکیا

by قندیل

نئی دہلی:14؍جنوری(قندیل نیوز)
وزارت اقلیتی امور(حکومت ہند) کی جانب سے حج 2018کے لیے ہند اور سعودی حکومت کے مابین ہوئے معاہدے میں ہندوستان کے حج کوٹہ میں 5ہزار حجاج اضافہ کئے جا نے اور پا نی کے جہاز سے سفر حج دوبارہ شروع کئے جا نے پر بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کے جنرل سیکریٹری مصطفی قریشی کی قیادت میں مشتمل ایک وفد نے مرکزی وزیر سید مختار عباس نقوی سے ان کی شرکاری رہائشگاہ صفدر جنگ روڈ پر ملاقات کی۔مصطفی قریشی نے مبارکباد پیش کی اور مرکزی وزیر کی جدوجہدوانتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے موصوف کا حج امور میں دلچسپی لینے اور حاجیوں کی فلاح کے لیے بہترکام کر نے پر شکریہ ادا کیا ۔ وفدمیں موجودمصطفی قریشی اوربی جے پی کے لیڈر مولانا صہیب احمد قاسمی نے دہلی کا حج کوٹہ بڑھا نے کی طرف توجہ دلائی اورکہاکہ دہلی سے سفر حج پر روا نہ ہونے والے خواہشمندوں کی تعداد کافی ہے ،جبکہ یہاں کاکوٹہ اس کے مقابلے کافی کم ہے ، اسلئے جو کوٹہ سعودی حکومت کی طرف سے بڑھایا گیا ہے ،اس میں دہلی کاخاص خیال رکھا جائے ۔وہیں وفد نے سمندری راستہ سے سفر حج کا معاہدہ کو خوش آئند بتاتے ہوئے کہاکہ ضروری ہے کہ اس کا کرایہ کم رکھا جائے تبھی حاجیوں کو اس کا فائدہ ہوگا ۔اس موقع پر سید مختار عباس نقوی نے تمام وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حج 2018کو مثالی حج بنانے کے لیے وہ ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔ مسٹر نقوی نے پر مسرت کہاکہ مسلسل دوسرے سال حج کوٹے میں اضافہ، وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان سعودی عرب کے خوشگوار اور مضبوط ہوتے باہمی تعلقات کیوجہ سے ہی ممکن ہو سکاہے ۔انہوں نے فخر کے ساتھ کہاکہ حج سعودی اور ہند کے 2 طرفہ تعلقات کا ایک مضبوط ستون ہے اور سعودی عرب کے کنگ سلمان بن عبد العزیز کی قیادت میں بھارت سعودی عرب کے تعلقات کو اور مضبوطی، نئی بلندی ملی ہے نیزبھارت اور سعودی عرب امن عالم اور خوشحالی کے نظریہ پر گامزن ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ثقافتی، اقتصادی، سیاسی تعلق ہیں جو دونوں ممالک کے رہنماؤں اور اعلی افسران کے دوروں کے سبب مضبوط ہوئے ہیں۔وفد میں شمیم احمد ،مولانا مجیب قاسمی،محمد احمد، علی حسن رضوی،مولانا نسیم الدین ندوی،حسین سلمانی،قمر عالم جعفری ودیگر کے نام قابل ذکر ہیں۔

You may also like

2 comments

سعید احمد 14 جنوری, 2018 - 22:09

بی جے پی ارکان نے مختار عباس نقوی کا شکریہ اداکیا….. عنوان مبہم ہے عنوان میں ہی اس کی کچھ وضاحت کر دیئجے یا پھر سب ہیڈ لائن لگایے. دوسری بات ایک دو جگہ املا میں بھی نظر ثانی کی ضرورت ہے. اسی طرح ایک دو جگہ سلسلہ غیر مربوط معلوم ہورہا ہے. ایک مرتبہ مظرثانی فرمالیں .

قندیل 14 جنوری, 2018 - 22:13

شکریہ

Leave a Comment