ای سی آئی نے جانچ کے لیے کمیٹی تشکیل دی
نئی دہلی:27؍مارچ(قندیل نیوز)
کمیشن کی جانب سے آج کرناٹک اسمبلی کے چناو کے اعلان کے دوران کمیشن کے نوٹس میں یہ بات سامنے لائی گئی کہ چناو پروگرام کے سرکاری اعلان کے کچھ منٹ پہلے امیت مالویہ نے ایک ٹوئیٹ میں چناو کی تاریخ 12 مئی ، 2018 ء پہلے ہی ٹوئیٹ کر دی تھی ۔ اس نے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ 18 مئی ، 2018 ء بھی پہلے ہی ٹوئیٹ کر دی تھی ۔ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے ٹائمز ناو نیوز چینل کا اپنے ایک وسیلے کیطور پر ذکر بھی کیا ۔ حالانکہ ٹوئیٹ میں رپورٹوں کے اندر چناو کی تاریخ 12 مئی ، 2018 ء اور ووٹوں کی گنتی کی تاریخ 18 مئی ، 2018 ء ہونے کا ذکر کیا گیا تھا ۔ یہ وضاحت کی گئی تھی کہ کرناٹک اسمبلی کے چناو کے بعد ووٹوں کی گنتی کی تاریخ کا حقیقی پروگرام 15 مئی ، 2018 ء ہے ۔کمیشن نے فوری طور پر ہدایت دی تھی کہ معاملے کی جانچ کی گئی ہے اورضروری و موثر کارروائی کی گئی ہے ۔ کمیشن نے اس معاملے کی چھان بین کے لئے ہندوستان کے چناو کمیشن کے سینئر افسران کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور 7 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے ۔ کمیٹی ان اقدامات کے بارے میں بھی رائے دے گی ، جو مستقبل میں اس طرح کے کسی بھی واقعہ سے نمٹنے کے لئے ضروری ہیں ۔ کمیشن کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی نے متعلقہ میڈیا تنظیموں اور افراد سے پہلے ہی اطلاعات مانگی ہیں ۔
بی جے پی لیڈرکے ذریعہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان
previous post