Home قومی خبریں بی جے پی حکومت سماج کو بانٹنے میں لگی ہے:شردیادو

بی جے پی حکومت سماج کو بانٹنے میں لگی ہے:شردیادو

by قندیل

نئی دہلی:10اپریل ( قندیل نیوز )
سابق مرکزی وزیر شرد یادو نے آج یہ کہتے ہوئے بی جے پی قیادت مرکزی حکومت پر حملہ کیا کہ وہ سماج کو بانٹنے میں لگی ہے جبکہ دلتوں، قبائلیوں اور دیگر کمزور طبقوں کی حالت ان کے چار سال کی حکمرانی میں خراب ہوئی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں دعوی کیا کہ یہ کمیونٹی ملک میں محفوظ محسوس نہیں کر رہے ہیں اور خاص طور پر بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں صورتحال خراب ہے۔اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے یادو نے کہا کہ ہر پندرہ منٹ پر ایک دلت کے ساتھ ظلم ہوتا ہے اور ہر روز دو دلتوں کا قتل کیا جاتا ہے اور چھ دلت خواتین پر جنسی حملہ کیا جاتا ہے۔دریں اثناغیر معینہ ہڑتال پر بیٹھے وائی ایس آر کانگریس کے رہنماؤں کے تئیں حمایت کا اظہار کرتے ہوئے یادو نے کہاکہ میں مانتا ہوں کہ جمہوریت میں جو کچھ کہا جاتا ہے، کیا جاتا ہے اور جو کیا جاتا ہے، کہا جاتا ہے۔کوئی بھی حکومت کیوں نہ ہو، سابق وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں (آندھرا پردیش کو) خصوصی ریاست کے درجے کے بارے میں وعدہ کیا تھا اور موجودہ حکومت کو اس کو پورا کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب وقت کے وزیر اعظم نے یہ وعدہ کیا تھا تب میں راجیہ سبھا میں موجود تھا۔چار سال بعد بھی کچھ نہیں ہوا۔جمہوریت میں وزیر اعظم سب سے بڑا ہوتا ہے۔موجودہ وزیر اعظم کو وہ لاگو کرنا چاہئے جو ان کے پیشرو نے بحث کی تھی۔یادو ان وائی ایس آر کانگریس کے لیڈروں سے ملنے گئے تھے۔

You may also like

Leave a Comment