Home قومی خبریں بی جے پی ایم پی نے اپنی ہی حکومت سے کی اشتہارروکنے کی مانگ

بی جے پی ایم پی نے اپنی ہی حکومت سے کی اشتہارروکنے کی مانگ

by قندیل

نئی دہلی:8 ؍فروری(قندیل نیوز)
جنک فوڈ صحت کے لئے خراب ہے، بچوں میں اس کی لت بڑھتی جارہی ہے اوراس کی سب سے بڑی وجہ ہے ٹیلی ویزن پروگراموں میں جنک فوڈکے اشتہارات۔ یہ کہنا تھا پارلیمنٹ نے اس معاملے کو اٹھانے والے ممبران پارلیمنٹ کا۔ لوک سبھا میں جمعرات کے روزوقفہ سوال کے دوران یہ معاملہ بلند آواز سے بلند ہوا اور بہت سے ممبران پارلیمنٹ حکومت سے جاننا چاہا کہ جنک فوڈکے ٹی وہ چینل پراشتہارات کوروکنے کیلئے حکومت کیاقدم اٹھارہی ہے۔مہاراشٹر کے اکولا سے بی جے پی ایم پی سنجے دھوترے نے یہ سوال اٹھایا کہ جنک فوڈ کی کمپنیاں بچوں کولبھانے کیلئے خاص طور پر بچوں کے چینل اوران سے متعلقہ پروگرام کے دوران یسے اشتہارات دکھاتی ہے تاکہ بچوں کو آسانی سے اپنی طرف متوجہ کیا جا سکے۔ انہوں نے پوچھا کہ حکومت اسے روکنے کے لئے کیا کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو مکمل طور پر ایسے اشتہار پرپوری طرح روک لگادینی چاہئے۔انفارمیشن وٹیکنالوجی کے وزیرمملکت راجیو وردھن سنگھ راٹھور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈ کونسل غیر منصفانہ اشتہارات کو روکنے کے لئے اشتہارات کی نگرانی کرتی ہے۔ اس کے لئے حکومت کی طرف سے بیداری مہم چل رہی ہے۔ راجیو وردھن سنگھ راٹھور نے کہا کہ 9 کمپنیوں نے کہا ہے کہ وہ بچوں کے پروگرام کے دوران ایسے اشتہارات نہیں دکھائیں گے۔راٹھور نے یہ بھی کہا کہ اسکول کینٹین میں جنک فوڈپر پہلے سے ہی پابندی لگائی جاچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون لازمی طور پر اشتہارات کو مکمل طور پر روکنے کے لئے ضروری ہے اور یہ وزارت صحت کے تحت آتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment