راہل گاندھی کا بحیثیت صدر پارٹی سے پہلا خطاب
بی جے پی آگ لگا رہی ہے ہم آگ بجھانے میں مصرو ف ہیں :راہل گاندھی
نئی دہلی 16دسمبرِ (قندیل نیوز)
ہفتہ کے دن نہ صرف کانگریس بلکہ ہندوستانی سیاست کے لئے بھی اہم ہے ۔ راہل گاندھی نے کانگریس 16سال تک پارٹی کی کمان سنبھال رہی سونیا گاندھی کی جگہ لی ہے ۔ اس موقع پر جہاں سونیا گاندھی نے کہا کہ وہ اپنے شوہر اور بچوں کو سیاست سے دوررکھناچاہتی تھی وہیں راہل گاندھی نے آج کارکنوں سے ملاقات کیا اور کہا کہ آج کی سیاست عوام کے مفاد میں نہیں ہے ؛ بلکہ اب یہ سیاست محض ذاتی مفاد کے محدود دائرے میں ہی سمٹ کر رہ گئی ہے ۔سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ آج کا دن کانگریس کے لیے ایک تاریخی دن ہے ۔ سونیا گاندھی نے راہل گاندھی کو پارٹی دفتر میں مبارک باد دی اور نیک خواہشات کااظہارکیاہے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ محترمہ اندرا گاندھی اورآنجہانی راجیو گاندھی کی شہادت کی وجہ سے اپنے بچوں کوسیاست سے دور رکھنا چاہتی تھی ؛ لیکن ملک کے سیاسی حالات کی وجہ سے راہل گاندھی کو سیاست میں آنا پڑا ۔ سونیاگاندھی کی تقریرکے بعد راہل گاندھی نے اسٹیج پر اسٹیج پر آ کر، ہندی اور انگریزی دونوں زبان میں تقریر کی۔واضح ہوکہ ایساپہلی بارہو اہے کہ کانگریس کے صدر کے طور پر منتخب ہونے کا سرٹیفیکٹ تقریب سے پہلے دیا گیا ہے۔ صدر منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں راہل گاندھی نے اپنی تقریر میں دس نکات پر خصوصی توجہ دی ۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ وکاس کے خبط کو ملک میں صرف ایک طاقت ہے جو اسے روک سکتی ہے اور یہ کانگریس کے ہر دلعزیز کارکن ہیں ، کانگریس کے کارکنام میرا خاندان ہیں ۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ ہمارا اعتماد ہے کہ بی جے پی کے افراد بھائی کے طرح ہیں ؛ لیکن ہم ان سے اتفاق نہیں کرتے ہیں۔انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی عوام کی آواز دباتی ہے ؛ لیکن ہم لوگوں سے مل کر ان کے مسائل پوچھتے ہیں ، وہ لوگوں کی تذلیل کرتے ہیں تو ہم لوگوں کا احترام و ادب کرتے ہیں ۔ انہوں نے ببانگ دہل کہا کہ بی جے پی تشدد اور منافرت کی سیاست کرتی ہے،اقدار کو کچلا جا رہا ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ ہم نفرت کی سیاست کو جڑ سے ختم کریں گے ۔غصہ اور اشتعال کو جڑ سے اکھاڑیں گے ۔انہوں نے بی جے پی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ وہ توڑتے ہیں، ہم جوڑتے ہیں وہ مشتعل ہوتے ہیں، ہم پیارکرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آگ لگا تے ہیں ہم آگ کو بجھاتے ہیں اگر ایک بار آگ لگ جائے تو اس کو بجھانا کار مشکل ہوتا ہے ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ میں ملک کے نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم کانگریس کو ہندوستانی کی ’’ ینگ اینڈ اولڈ‘‘ پارٹی بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو اس کے لیے مدعو کرتا ہوں آئیے پیار کا بھائی چارے کا’’بھارت‘‘ بنائیں ۔ جب میں 13 سال پہلے سیاست میں آیا تھا میں اس بیدار ی کا حصہ بننا چاہتا ہوں جو ہندوستان میں بیداری لاسکے اور عوام کو وقار دے سکے ۔ سونیا گاندھی نے اپنی تقریر میں راہل گاندھی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی اب ملک کی خدمت ، صاف و شفاف سیاست کی نئی بنیاد رکھیں گے جس پر کل بھارت کو ناز ہوگا ۔
بی جے پی آگ لگا رہی ہے ہم آگ بجھانے میں مصرو ف ہیں :راہل گاندھی
previous post