کانگریس نے گھیرا،مفرورملزمین کاپی ایم سے تعلق کاالزام
نئی دہلی:5؍مارچ(قندیل نیوز)
کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر پنجاب نیشنل بینک گھپلہ کے ملزمین نیرومودی اورمیہل چوکسی سے قریبی تعلقات کاالزام لگاتے ہوئے ان سے ان دونوں کو ملک واپس لانے کے لیے حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا۔راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد اور نائب اپوزیشن لیڈر آنند شرما نے پارلیمنٹ احاطہ میں صحافیوں سے کہا کہ کانگریس کے اراکین نے پارلیمنٹ میں کام کاج روک کر اس معاملہ میں بحث کرانے کے لیے دفعہ 267کے تحت نوٹس دیاتھالیکن حکومت اس بارے میں معلومات فراہم کرنے سے بھاگ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اس پورے معاملہ میں خود ہی پارلیمنٹ میں بات کرنی چاہیے۔
بینک گھپلوں پر پارلیمنٹ میں جواب دیں مودی
previous post