Home قومی خبریں بینکوں میں لوگوں کا پیسہ محفوظ ہے، افواہوں پر توجہ نہ دیں: مودی

بینکوں میں لوگوں کا پیسہ محفوظ ہے، افواہوں پر توجہ نہ دیں: مودی

by قندیل

بینکوں میں لوگوں کا پیسہ محفوظ ہے، افواہوں پر توجہ نہ دیں: مودی
نئی دہلی ،13؍دسمبر (قندیل نیوز)
فکی کے 90ویں سالانہ عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عام آدمی کوگزشتہ 60سال کے دوران کافی پریشانیاں جھیلنی پڑی تھیں۔پی ایم مودی نے فکی کے 90سال پورے ہونے پر سب کو نہ صرف مبارکباد دی بلکہ اس دوران فکی پراپناتبصرہ کیا۔پی ایم نے پروگرام کے دوران کہا کہ ہم ایک شفاف ماحول تیار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف آر ڈی آئی بل کو لے کر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔حکومت گاہکوں کے مفاد کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔عام شہریوں کوالجھانے سے روکنے میں فکی کا اہم کردار ضروری ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بینکوں میں جمع لوگوں کا پیسہ بالکل محفوظ ہے۔کچھ لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں، جس پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت لوگوں کی توقعات جس سطح پرہے، لوگ ملک کے اندرونی برائیوں، بدعنوانی اور کالے دھن سے پریشان ہو چکے ہیں۔انہیں اس سے چھٹکارا دلاتے ہیں۔لہٰذا آج چاہے کوئی سیاسی پارٹی ہو یا فکی جیسی کوئی تنظیم ہو انہیں چاہیے کہ یہ اپنی حکمت عملی اسی حساب سے بنائے۔پی ایم مودی نے کہا کہ عام لوگوں کو گزشتہ 60سال کے دوران کافی پریشانیاں جھیلنی پڑی تھیں۔لوگوں کو ان کے چھوٹے کام کے لئے دفتروں کے چکر کاٹنے پڑتے تھے اور در در کی ٹھوکریں کھانی پڑتی تھیں۔ لوگوں کے مسئلے سے نجات دلانے کے لئے ہماری حکومت کام کر رہی ہے اور ہم ایک شفاف ماحول تیار کر رہے ہیں۔پی ایم مودی نے جن دھن یوجنا کو لے کر کہا کہ جن دھن منصوبہ بندی کو لوگوں سے بے پناہ حمایت حاصل ہوئی۔جب یہ منصوبہ بندی شروع ہوئی تھی تو ہم فیصلہ نہیں کر پائے تھے کہ کتنے غریبوں کے بینک اکاؤنٹ کھولنے ہیں۔ہمارے پاس ایسا کوئی اعداد وشمار نہیں تھا جس سے ہمیں غریبوں کا پتہ چل سکے۔

You may also like

Leave a Comment