Home بین الاقوامی خبریں بیت المقدس کی حمایت کے لیے سعودی۔اردنی سربراہ ملاقات

بیت المقدس کی حمایت کے لیے سعودی۔اردنی سربراہ ملاقات

by قندیل

بیت المقدس کی حمایت کے لیے سعودی۔اردنی سربراہ ملاقات
ریاض 13دسمبر (قندیل نیوز)
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روز ریاض میں اپنے محل میں اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم سے سرکاری نوعیت کی ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں خطے میں جاری حالیہ پیش رفت بالخصوص بیت المقدس اور اس سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کا معاملہ زیر بحث آیا۔ امریکا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد فلسطینی اسرائیلی تنازع مزید پیچیدہ ہو جائے گا اور یہ خطے کے امن و استحکام پر بھی اثر انداز ہو گا۔
دونوں سربراہان نے بیت المقدس میں فلسطینی قوم کے تاریخی اور ثابت شدہ حقوق کے تحفّط کے لیے عرب ، اسلامی اور بین الاقوامی رابطہ کاری کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر بین الاقوامی قراردادوں اور عرب امن منصوبے کے مطابق مسئلہ فلسطین کے ایک منصفانہ اور مستقل حل کی اہمیت کو بھی باور کرایا گیا۔اسی طرح مختلف شعبوں میں سعودی عرب اور اردن کے تعلقات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ ساتھ ہی انسداد دہشت گردی کے لیے کوششوں میں رابطہ کاری پر اتفاق کیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment