بہاروقف اولمپیاڈ کا نتیجہ جاری

پٹنہ:31/اکتوبر(پریس ریلیز)
بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ نے وقف اولمپیاڈ کا نتیجہ جاری کر دیا ہے ۔ بورڈ کے چیرمین الحاج محمد ارشاد اللہ نے بورڈ کے دفترسی سی ایف سکشن سے بٹن کلک کرکے نتیجہ ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے ۔ طلبا و طالبات اپنا نتیجہ سنی وقف بورڈ کے ویب سائٹ www.bsswb.org پر دیکھ سکتے ہیں ۔نویں جماعت کے میتھ سبجکٹ میں حماد سمیع ولد سمیع احمد ، الحرا ٹوٹوریلس ، شریف کالونی ،پٹنہ نے اول پوزیشن ، زویا رضوی بنت سید شاہ قیصر رضوی ، گلوبل پرتبھا اسکول ،پٹنہ نے دوم پوزیشن اور محمد عیسیٰ ولد محمد یوسف ، الحرا ٹوٹوریلس شریف کالونی ،پٹنہ نے سوم پوزیشن حاصل کی ہے ۔نویں جماعت کے سائنس سبجکٹ کے تحت زویا رضوی بنت سید شاہ قیصر رضوی ، گلوبل پرتبھا اسکول ،پٹنہ نے اول پوزیشن ، حماد سمیع ولد سمیع احمد ، الحرا ٹوٹوریلس ، شریف کالونی ،پٹنہ نے دوم پوزیشن اور محمد عیسیٰ ولد محمد یوسف ، الحرا ٹوٹوریلس شریف کالونی ،پٹنہ اور شمیزر حسین ولد منور عالم، سنت جوزف ہائی اسکول ،پٹنہ دونوں نے سوم پوزیشن حاصل کی ہے ۔دسویں جماعت کے میتھ سبجکٹ میں افضل آفتاب ولد قیصر آفتاب ، لٹرا ویلی اسکول،پٹنہ نے اول پوزیشن ، شفق سحر بنت محمد نسیم ، الحرا ٹوٹوریلس ، شریف کالونی ،پٹنہ نے دوم پوزیشن اور عبدالصمد قادری ولد مناظر علی قادری ، نجم مشن اسکول ،پھلواری شریف ،پٹنہ نے سوم پوزیشن حاصل کی ہے ۔ دسویں جماعت کے سائنس سبجکٹ کے تحت شفق سحر بنت محمد نسیم ، الحرا ٹوٹوریلس ، شریف کالونی ،پٹنہ نے اول پوزیشن ، محمد فیض عالم ولد محمد صابر ، کیندریہ ودیالیہ ، دانا پور کینٹ،پٹنہ نے دوم پوزیشن جب کہ ام کلثوم بنت محبوب الحق سنت جوزف کانونٹ ہائی اسکول ،پٹنہ اور بشریٰ فردوس بنت محمد ظفر احمد ، الحرا ٹوٹوریلس ، شریف کالونی ،پٹنہ دونوں نے سوم پوزیشن حاصل کی ہے ۔
سنی وقف بورڈ کے چیرمین الحاج محمد ارشاد اللہ نے تمام کامیاب طلبا و طالبات کو دلی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ہمارے بچوں نے وقف اولمپیاڈ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، ان کی دلچسپی ،شوق اور کارکردگی سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہماری نئی نسل سائنس کی تعلیم کے طرف راغب ہورہی ہے ، اگر ان کی صحیح رہنمائی کی جائے تو وہ شعبہ سائنس میں بھی قوم و ملت کا نام روشن کر سکتی ہے۔اس موقع پر امتیاز احمد کریمی ، چیف ایکزیکیوٹیو آفیسر ، بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ نے کہا کہ جن طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے انہیں بہت بہت مبارک باد ، لیکن جنہوں نے اول، دوم ، سوم پوزیشن حاصل نہیں کی ہے انہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، انہوں نے وقف اولمپیاڈ میں شامل ہونے والے تمام طلباء طالبات کو مبارک باد دی اور کہا کہ ہمارے طلباء نے وقف اولمپیاڈ میں حصہ لیا ، محنت کی اور دلچسپی کے ساتھ اکزام کو فیس کیا یہی ان کی کامیابی ہے ، انہوں نے کہا کہ وقف اولمپیاڈ سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ مسلم طلباء طالبات کے اندر سائنس کا ذوق و شوق پروان چڑ ھ رہا ہے، اگر ان کی اچھی تربیت و رہنمائی کی گئی اور انہیں پورے وسائل اور مواقع فراہم کرائے جائیں تو وہ بہترین سائنٹسٹ بن کر ملک و قوم کی خدمت انجام دے سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اول ، دوم اور سوم پوزیشن لانے والے طلبا ء و طالبات کے اعزاز میں جلد ہی ایک تقریب منعقد کی جائے گی اور انہیں نقد روپیہ ، میڈل اورسرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا ، ساتھ ہی وقف اولمپیاڈ میں حصہ لینے والے تمام طلبا ء و طالبات کو میڈل اور سرٹیفکیٹ دیا جائے گا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور ان کا شوق پروان چڑھتا رہے ، انہوں نے اسکول اور مدرسہ کے ذمہ داروں اور اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کے والدین کو بھی مبارک باد پیش کی۔