Home قومی خبریں بورڈ کی چار رکنی کمیٹی کی رپورٹ پیش، مولانا سلمان ندوی صاحب اب بورڈ کے رکن نہیں رہے

بورڈ کی چار رکنی کمیٹی کی رپورٹ پیش، مولانا سلمان ندوی صاحب اب بورڈ کے رکن نہیں رہے

by قندیل

 
حیدرآباد 11 فروری (قندیل نیوز ) نازش ہما قاسمی
بورڈ کی اس چار رکنی کمیٹی کی رپورٹ پیش ہوگئی ہے جو مولانا ارشد مدنی اور خالد سیف اللہ وغیرہ لوگوں پر مشتمل تھی وہ رپورٹ یہ ہے کہ مسجد اللہ کی عبادت کی جگہ ہے اس لیے اس پر امت کا اتفاق ہے اسے غیراللہ کی عبادت گاہ نہیں بنایا جاسکتا ہے اور نہ اسے کسی کو دیا جاسکتا ہے بابری مسجد قیامت تک کیلیے مسجد ہے افسوس! کہ مولانا سلمان ندوی صاحب نے ذرائع ابلاغ کے ذریعہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ایک متوازی بورڈ بنانے جارہے ہیں جو یہ واضح کرتا ہے کہ وہ بورڈ سے علاحدہ ہوگئے ہیں اس لیے بورڈ ان کی علاحدگی کو قبول کرتا ہے….!
ظفریاب جیلانی نے اجلاس میں مولانا سلمان ندوی کے علاحدہ ہونے کی خبر دی اور کہا کہ اب وہ مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن نہیں رہے.

You may also like

Leave a Comment