نئی دہلی:05 فروری(قندیل نیوز)
بجٹ کے بعدبازار میں جاری گراوٹ کادورتھمنے کانام نہیں لے رہاہے۔ اس کاروباری ہفتہ کے پہلے دن شیئربازارنے گراوٹ کے ساتھ شروعات کی۔ پیر کے روز سینسیکس میں گراوٹ 500سے زیادہ پوائنٹس کی رہی، بندہونے تک یونہی گراوٹ کادوربنارہا۔پیر کے روز سینسیکس 309.59 پوائنٹس ٹوٹ کر757.16 ،34 کی سطح پربندہوا ۔وہیں نفٹی بھی 94.05 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ666.55 ،10 کی سطح پربندہوا۔پیرکوسنگاپور ٹیلی کمیونکیشن لمیٹڈ نے بھارتی ٹیلی کام میں2,649 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سرمایہ کاری کے ساتھ سنگٹیل کی بھارتی ٹیلی کام میں کل حصہ داری بڑھ کر 48.90 فیصدہوجائے گی۔اس اعلان کے بعد کمپنی کا شیئر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ پیر کے روزایئرٹیل کے شیئر ٹاپ گینرزمیں شامل ہوئے۔
بجٹ کے بعد بازارمیں مسلسل گراوٹ کادورجاری
previous post