نئی دہلی،یکم فروری(قندیل نیوز)
کانگریس نے پارلیمنٹ میں آج ہی پیش کیے گئے عام بجٹ کو مودی حکومت کی بوکھلاہٹ کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے اور فی کس گھریلو پیداوار (جی ڈی پی)کی شرح 7.8 فیصد پہنچنے کا جو دعویٰ کیاجارہا ہے اس کے لیے بجٹ میں کوئی بندوبست نہیں کیاگیا ہے۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت جی ڈی پی کی شرح بڑھانے اورکسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کی بات کر رہی ہے، لیکن وزیر مالیات ارون جیٹلی نے آج جو بجٹ پیش کیا، اس کی بنیاد پر اسے حاصل نہیں کیا جاسکتا ۔بجٹ کو کسانوں کے حق میں بتانے سے متعلق بی جے پی کے دعوی پر انہوں نے کہا کہ خود حکومت کے اقتصادی مشیر کہہ رہے ہیں کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران کسانوں کی معاشی سطح میں کوئی سدھارنہیں ہوا تو پھر آئندہ چار سال یعنی 2022تک ان کی آمدنی دوگنی کیسے کی جاسکتی ہے۔
بجٹ مودی حکومت کی بوکھلاہٹ کامظہر: کانگریس
previous post