Home قومی خبریں بجٹ سیشن کے دوران کانگریس نے پارلیمنٹ کا ماحول خراب کیا:امت شاہ

بجٹ سیشن کے دوران کانگریس نے پارلیمنٹ کا ماحول خراب کیا:امت شاہ

by قندیل

نئی دہلی،12؍اپریل ( قندیل نیوز )
بی جے پی صدر امت شاہ نے کانگریس پر الزام لگایا کہ اپوزیشن پارٹی نے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے میں دونوں ایوانوں کا ماحول خراب کیا اور پورے سیشن میں رکاوٹ پیداکی۔اس کے لئے ملک کی عوام اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔شاہ نے دعوی کیا کہ کانگریس کا عوامی فلاح سے کوئی لینا دینا نہیں ہے بلکہ ان کا مقصد ہنگامہ کرکے عدم استحکام کی سیاست کرنا ہے۔بی جے پی صدر نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ پارلیمنٹ جمہوریت کے مندر کی طرح ہے، جہاں سے ملک کی ترقی منصوبے اور پالیسیاں تیارہوتی ہیں۔مسائل پر بحث کی جاتی ہے، عوامی فلاح وبہود منصوبے تیار ہوتے ہیں تاکہ سب کو مساوات مل سکے۔اس کے لئے حکومت ہی نہیں بلکہ اپوزیشن کو بھی متحد ہوکر بحث کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ شاہ نے کہا کہ بینک گھوٹالہ، آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ، کاویری تنازعہ سے لے کرعدم اعتماد کی تجویز تک میں حکومت کی جانب سے پارلیمانی امور کے وزیر، وزیر خزانہ، وزیر داخلہ نے یقین دلایا تھا کہ ایوان کو چلنے دیا جائے اور ان مسائل پر بحث کرائی جائے۔لیکن کانگریس نے صرف یہ راگ الاپنا شروع کیا کہ حکومت بحث نہیں چاہتی۔انہوں نے کہا کہ کچھ اپوزیشن پارٹی بھی کانگریس کے سر میں سر ملانے لگے۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں 22 دن مکمل طور پربرباد ہو گئے۔شاہ نے کہا کہ کانگریس اور اپوزیشن کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں راجیہ سبھا میں عوام کا تقریبا 133کروڑ روپیہ اور لوک سبھا میں تقریبا 200 کروڑ روپیہ بربادہوگیا اسی لیے ہم نے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کی تنخواہ بھتہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔

You may also like

Leave a Comment