نئی دہلی :یکم؍ مارچ (قندیل نیوز)
پی این بی گھوٹالے میں نیرومودی اور میہل چوکسی کے علاوہ تیسرا بڑا نام نشال مودی کا ہے۔نشال مودی نیرومودی کا بھائی ہے اور سی بی آئی کی280کروڑ روپے کی ایف آئی آر میں درج ملزمان میں سے ایک ہے۔اے بی پی نیوز نے نشال مودی کولے کر بڑا انکشاف کیاہے۔معلومات کے مطابق اس وقت نشال مودی بیلجیم میں ہے۔نشال مودی نے بیلجیم سے جانچ ایجنسیوں کو ٹھینگا دکھایاہے۔اے بی پی نیوزکے مطابق اس نے جانچ ایجنسیوں کولکھے خط میں کہاہے کہ تفتیشی ایجنسیاں چاہے تو بلجیم آ کر پوچھ گچھ کر سکتی ہیں۔میراگھوٹالے سے کوئی لینادینانہیں ہے۔نشال مودی نے کہاہے کہ تفتیشی ایجنسیاں چاہیں تو بلجیم آ کر پوچھ گچھ کر سکتی ہیں۔ویڈیوزکانفرنسنگ ذریعے بھی سوالات کاجواب دینے کے لیے تیارہوں۔پی این بی گھوٹالے سے میراکوئی لینا دینا نہیں ہے۔سال 2015سے اس بزنس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی میں نے بینک کے کسی دستاویز پر دستخط کئے ہیں۔اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے ای ڈی نے میہل چوکسی کی 1200کروڑ روپے سے زیادہ کی غیرمنقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے۔ای ڈی نے چوکسی کی کل 41املاک ضبط کی ہیں۔جن میں لکاتہ واقع ایک شاپنگ مال، ممبئی میں 15 فلیٹ، ممبئی میں 17 آفس، چار ایکڑ کا ممبئی میں ایک پھارمہاوس، ناسک ناگپور پنویل اور تمل ناڈو کی 231ایکڑ زمین، آندھرا پردیش میں واقع ایک ہائی ویئر پارک شامل ہیں۔ای ڈی نے اب تک کل سات ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادضبط کی ہے۔