Home قومی خبریں ای پی ایف او کی جانب سے یو اے این آدھار لنک ممبران کے لیے نئی سہولت

ای پی ایف او کی جانب سے یو اے این آدھار لنک ممبران کے لیے نئی سہولت

by قندیل

نئی دہلی:27؍فروری(قندیل نیوز)
ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن ( ای پی ایف او ) نے امنگ موبائل ایپ کا استعمال کرنے والے ای پی ایف او ممبران کی سہولت کے لئے یو اے این ۔ آدھار لنکنگ کی سہولت متعارف کرائی ہے ۔ یہ سہولت ای پی ایف او کی ویب سائٹ www.epfindia.gov.in >> e-KYC>> LINK UN AADHAR کے علاوہ ہے ، جو کہ پہلے ہی سے دستیاب ہیں ۔ ای ۔ کے وائی سی پورٹل پر موجود سہولت نے بایو میٹرک کریڈنشل کا استعمال کرتے ہوئے آدھار آن لائن کے ساتھ مزید ایک نیا فیچر منسلک کیا ہے ۔ مذکورہ سہولت کا استعمال کرتے ہوئے ای پی ایف او ممبران اپنا یو اے این درج ذیل استعمال کے لئے آدھار سے مربوط کرسکتے ہیں ۔امنگ ایپ کے ساتھ اس سہولت کو استعمال کرنے کے لیے ممبران کو اپنا یو اے این دینا ہوگا ۔ رجسٹر شدہ موبائل نمبر پر یو اے این کو ایک ون ٹائم پاس ورڈ ( او ٹی پی ) بھیجا جائے گا ۔ او ٹی پی کی تصدیق کے بعد ممبر کو آدھار ،جنس کی تفصیلات فراہم کرانی ہوں گی ( جہاں یو اے این کے لئے جنس کی اطلاعات دستیاب نہیں ہیں ) ۔ رجسٹرڈ آدھار موبائل نمبر پر یا ای ۔ میل پر ایک دیگر او ٹی پی بھیجا جائے گا ۔ او ٹی پی کی تصدیق کے بعد آدھار یو اے این سے مربوط ہو جائے گا ، جہاں کہ یو اے این اور آدھار کی تفصیلات میں مطابقت پائی جاتی ہے ۔ ای ۔ کے وائی سی کے ذریعہ اس سہولت کو استعمال کرنے کے لئے اپنا یو اے این دینا ہوگا ۔ یو اے این رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایک او ٹی پی بھیجا جائے گا ۔ او ٹی پی کی تصدیق کے بعد ممبر کو آدھار کی تفصیلات فراہم کرانی ہوں گی ، جنس کی اطلاعات ( جہاں جنس کی اطلاعات یو اے این پر دستیاب نہیں ہیں ) اور آدھار کی تصدیق کا طریقہ منتخب کیا جاتا ہے ( موبائل ای میل استعمال کرتے ہوئے او ٹی پی بایو میٹرک استعمال کرتے ہوئے ) ۔ آدھار پر درج شدہ موبائل نمبر یا ای میل یا بایو میٹرک ڈیوائس پر ایک دیگر او ٹی پی بھیجا جائے گا ۔ او ٹی پی کی تصدیق کے بعد آدھار کو یو اے این سے مربوط کر دیا جائے گا جہاں یو اے این اور آدھار کی تفصیلات میں مطابقت پائی جاتی ہے ۔ ڈیجیٹل انڈیا کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے ، ای پی ایف او نے ممبران کے نامزدگی بھرنے کے لئے ای ۔ نومی نیشن سہولت فراہم کرائی ہے۔یہ سہولت http://unifiedportal-men.epfindia.govin/memberinterface/) (پر دستیاب ہے ۔ آجر کی جانب سے یہ سہولت آزادانہ طور پر دستیاب ہے ۔ تفصیلات کی آن لائن نامزدگی کے بعد ممبر کو نامزدگی پر ڈیجیٹل دستخط کرنے ہوں گے ۔ نامزدگی کے فارم پر آدھار کی بنیاد والے ای دستخط کو ڈیجیٹل دستخط کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ۔ آدھار کی بنیاد پر ای دستخط ای پی ایف او کی جانب سے ممبران کو مفت فراہم کرائے جا رہے ہیں ۔ صرف ممبران کا موبائل نمبر آدھار سے لنک ہونا چاہئیے ۔ یہ سہولت جلد ہی امنگ موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہو گی ۔

You may also like

Leave a Comment