Home اسپورٹس ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا 120رنز سے فاتح، ایشز سیریز میں دو صفر کی برتری

ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا 120رنز سے فاتح، ایشز سیریز میں دو صفر کی برتری

by قندیل

ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا 120رنز سے فاتح، ایشز سیریز میں دو صفر کی برتری

(ایڈیلیڈ، 06؍دسمبر (قندیل نیوز
دوسری اننگز میں جیت کے لیے انگلینڈ کو 354رنز کا ہدف درکار تھا تاہم جو روٹ کی ٹیم صرف 233رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے پانچ، ہیزل وڈ اور لیون نے دو دو جبکہ پال کمنگز نے ایک وکٹ حاصل کی۔میچ کے بہترین کھلاڑی آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے بلے باز شون مارش رہے جنہوں نے پہلی اننگز میں 126رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔دوسری اننگز میں انگلینڈ کے کامیاب ترین بلے باز کپتان جو روٹ ہی تھے جنہوں نے 67رنز بنائے۔ ان کے علاوہ انگلینڈ کا کوئی بلے باز بھی نصف سنچری تک نہیں پہنچ سکا۔میچ کے پانچویں روز انگلینڈ نے جب بیٹنگ شروع کی تو انہیں اپنی دوسری اننگز کے 354رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے مزید 178رنز درکار تھے اور ان کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔ کریز پر جو روٹ 67رنز جبکہ کرس ووکس پانچ رنز پر موجود تھے۔آسٹریلیا کو ایشز حاصل کرنے کے لیے اب تیسرا ٹیسٹ جیتنا ہے جو کہ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے پرتھ میں 1978 کے بعد سے اب تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کی آسٹریلیا میں حالیہ کارکردگی بھی کچھ اچھی نہیں رہی ہے اور انہوں نے سات متواتر ٹیسٹ میچ ہارے ہیں۔ یاد رہے کہ اس وقت ایشز کا اعزاز انگلینڈ کے پاس ہی ہے اور انہیں اسے برقرار رکھنے کے لیے سیریز برابر ہی کرنی ہوگی۔

You may also like

Leave a Comment