نئی دہلی:23؍مارچ(قندیل نیوز)
راجیہ سبھااورلوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں نے آج بھی زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلہ میں مسلسل پندرہویں دن کوئی کام کاج نہیں ہوسکا اور شور و غل کے درمیان اسپیکر سمترا مہاجن کو ایوان کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کرنی پڑی۔پہلے ایوان کی کارروائی 12تک کے لیے ملتوی کی گئی کارروائی جیسے ہی پھر سے شروع ہوئی تو اسپیکر کی کرسی کے نزدیک پہلے سے اپنے مطالبات کی حمایت میں بینر اور تختیاں لے کرکھڑ ے اے آئی اے ڈی ایم کے اور تلنگانہ راشٹر سمیتی کے اراکین نے پھر سے نعرے بازی اور ہنگامہ شروع کردیا۔اسپیکر نے شورو غل کے درمیان ہی ضروری کاغذات ایوان کی میز پر رکھوائے اور کمیٹیوں سے متعلق اطلاع ایوان کو دی۔
ایوان کی کارروائی بدستورملتوی
previous post