Home اسپورٹس ایشیا کپ کے لیے میزبان ملک ابھی تک طے نہیں

ایشیا کپ کے لیے میزبان ملک ابھی تک طے نہیں

by قندیل

نئی دہلی ،20؍دسمبر (قندیل نیوز)
آئندہ سال ہندوستان میں طے شدہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، اے سی سی اب تک نئے میزبان کے معاملہ پر فیصلہ نہیں کرسکی۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ستمبر 2018میں ہندوستان میں طے ہے لیکن بی سی سی آئی کی جانب سے ٹورنامنٹ کی میزبانی پر ہچکچاہٹ ظاہر کی گئی ہے تاہم اب تک ہندوستان سے باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ کی میزبانی نہیں لی گئی۔دبئی میں ہونیوالے اے سی سی کے اجلاس میں بھی اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔بی سی سی آئی کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ اسے اب تک حکومت کی طرف سے ایونٹ میں پاکستان کی شرکت سمیت ٹورنامنٹ کی میزبانی کی اجازت نہیں ملی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی حکومت پاکستان کی طرف سے ہندوستان میں جاکر ٹورنامنٹ کھیلنے کی تاحال اجازت نہیں ہے۔

You may also like

Leave a Comment