ایس آئی اوکی جانب سے مقابلہ جاتی پروگرام کاانعقاد

الحرا پبلک اسکول کو بیسٹ اسکول ایوارڈ، ڈھائی سو اسکولوں کی شرکت
نئی دہلی : (پریس ریلیز ) اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنازیشن آف انڈیا ، ایس آئی او دہلی زون کی جانب سے جماعت اسلامی ہند ابوالفضل کیمپس میں منعقدہ مقابلہ جاتی پروگرام "چراغ” ایس آئی او اسٹار فیسٹول’ میں الحراء پبلک اسکول جامعہ نگر کے طلبہ نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے اور الحرا پبلک اسکول کو بسٹ اسکول ایوارڈ سے نوازا گیاہے ۔
اس مقابلہ میں پوری دہلی کے 250 اسکولوں کے ڈیڑھ ہزارسے زائد طلبہ نے حصہ لیا اور اپنی اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھایا، یہ سہ روزہ مقابلہ 19 تا 21 اکتوبر تھا جس میں قرآت، کوئز، ترانہ، مضمون نویسی، ڈرامہ دوڑ اور کود وغیرہ کے درجنوں مقابلے ہوئے. تین زمروں میں مقابلہ منعقد کیا گیا تھا ۔
الحراء پبلک اسکول کی جانب سے ثنا صدیقی اور عمرخالد کی سرپرستی میں تقریباً 35 طلبہ و طالبات نے اس کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اور اسٹوری لسننگ، لانگ جمپ وغیرہ میں پوزیشنیں حاصل کیں. جماعت اسلامی ہند ابوالفضل کیمپس میں تین دن تک طلبہ کی تعداد اور جوش و خروش کا عالم یہ تھا گویا طلبہ کا سیلاب آ گیا ہو۔
یہ سہ روزہ مقابلہ 19 تا 21 اکتوبر تھا جس میں قرآت، کوئز، ترانہ، مضمون نویسی، ڈرامہم دوڑ اور کود وغیرہ کے درجنوں مقابلے ہوئےـ
اپنے بچوں کی بہتر کار کردگی اور اسکول کی کامیابی پراسکول کے منیجر مزمل اسعد اثری نے خوشی کا اظہار کیا ہے اورکہا کہ ہمارے بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا یا ہے،ہمیں ان پر فخر ہے ۔ اسکول کی پرنسپل عنبرین صدیقی نے بچوں کو مبارک باد دی ہے اور بیسٹ اسکول ٹرافی ملنے پر اساتذہ وا نتظامیہ کی پوری ٹیم کو ان کوششوں پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اس کامیابی پر اہم سماجی شخصیات نے اسکول انتظامیہ اساتذہ اور تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کی ہے اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔