Home بین الاقوامی خبریں ایران سماجی تشدّد میں دنیا بھر میں سرِفہرست

ایران سماجی تشدّد میں دنیا بھر میں سرِفہرست

by قندیل

ایران سماجی تشدّد میں دنیا بھر میں سرِفہرست

تہران11دسمبر (قندیل نیوز )
ایران میں ایک خاتون رکن پارلیمنٹ پروانہ سلحشوری نے انکشاف کیا ہے کہ نئے عالمی اعداد و شمار کے مطابق ان کا ملک سماجی تشدد میں دنیا بھر میں اول نمبر پر آ گیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے زیر انتظام ویب سائٹ "خانہ ملت” کے مطابق پروانہ نے اس کا سبب بے روزگاری ، معاشی مشکلات اور ڈپریشن کو قرار دیا۔ایرانی رکن پارلیمنٹ نے باور کرایا کہ ایران کے ایمرجنسی مراکز میں اموات کی دوسری بڑی وجہ "اختلافات” ہے۔ پروانہ کے مطابق دنیا عالمی سطح پر سماجی تشدد میں اول نمبر ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایرانی دنیا بھر میں سب سے زیادہ غصّہ ور عوام ہیں۔
پروانہ نے واضح کیا کہ دیگر اسباب مثلا بے روزگاری ، سماجی مشکلات ، نشہ ، ٹریفک کا اڑدہام اور آلودگی نے بھی سماجی تشدد کی درجہ بندی میں ایران کو سرفہرست بنانے میں کردار ادا کیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈٰپریشن بھی ایران میں سماجی تشدد کی شرح کو بلند کرنے کی ایک اہم وجہ ہے۔پروانہ کا مزید کہنا تھا کہ "رونقِ حیات آج ایرانی معاشرے میں ایک نادر چیز بن چکی ہے۔ اس کا سبب پْر مسرّت زندگی کے لیے غیر موزوں ثقافت کا پھیل جانا ہے”۔بین الاقوامی ادارے "گیلپ” نے رواں برس جون میں جاری رپورٹ میں کہا تھا کہ ایران ، عراق اور جنوبی سوڈان کے عوام دنیا بھر میں سب سے زیادہ غصّہ افراد ہیں۔

You may also like

Leave a Comment