اگر بی جے پی مکت ہندوستان بنانا ہے تو بوتھ سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنا ہوگا:پی چدمبرم

بنگلور :28جولائی(قندیل نیوز)
کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے اپنے پارٹی کارکنوں سے بی جے پی کے کانگریس مکت پروپیگنڈے کے جھانسے میں نہ آنے کااعلان کیا اور کہا کہ اگر کسی قسم کامکت ہندوستان ہونا ہے تو وہ’بی جے پی مکت ہوگا۔سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان میں جب کانگریس کو ناقابل تسخیر سیاسی پارٹی سمجھا جاتا تھا تب سے اب تک کافی چیزیں بدل چکی ہیں، ایسے میں بوتھ سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ انتخابات اب اس سطح پر لڑے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک وقت تھا جب کانگریس کو صرف اتنا کرنا ہوتا تھا کہ وہ جواہر لال نہرو یا اندرا گاندھی کا نام لے لیتے تھے اور لاکھوں لوگ پولنگ اسٹیشن پر پہنچ جاتے تھے اور پارٹی کے حق میں ووٹ ڈالتے تھے۔انہوں نے کہاکہ اب بوتھ سطح وار انتخابات ہو گیا ہے، لہٰذا ہمیں ہر پولنگ سٹیشن پر موجود رہنا ہوگا۔ ہر بوتھ پر ہماری کافی تعداد ہونی چاہیے۔عوامی سطح پر کارکنوں کی تعدادہی معنی اہمیت رکھتی ہے۔چدمبرم نے کہاکہ آج زیادہ ترسیاسی جماعتیں اہم کردار ادا کرنے کے لئے سامنے آ گئی ہیں اور زیادہ علاقائی پارٹیاں سامنے آ گئی ہیں۔لیکن صرف دو ایسی سیاسی پارٹیاں ہیں جن کی قومی موجودگی ہے ایک کانگریس اور دوسری بی جے پی۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو ہمیں بیوقوف نہ بنانے دیں۔بی جے پی کے پروپیگنڈے کے جھانسے میں نہ آئیں اس نے کانگریس مکت ہندوستان بنا دیا ہے۔ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا ۔اگر کسی طرح کا مکت ہندوستان ہونا ہے تو وہ بی جے پی مکت ہندوستان ہوگا، یہ کبھی کانگریس مکت ہندوستان نہیں ہو گا۔