Home قومی خبریں اکاؤنٹ کا پیپرلیک! سی بی ایس ای نے کیا انکار

اکاؤنٹ کا پیپرلیک! سی بی ایس ای نے کیا انکار

by قندیل

نئی دہلی:15؍ مارچ (قندیل نیوز)
سی بی ایس ای نے 12 ویں کلاس کے حساب کا پیپر لیک ہونے کی خبروں سے آج انکار کیا اور زور دیا کہ امتحان مراکز میں تمام سیلیں جوں کے توں پائی گئی ہیں۔بورڈ نے کہا کہ غلط خبریں پھیلانے والوں کے خلاف اس نے پولیس سے رابطہ کیا ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج صبح ٹویٹ کر کہا تھا کہ انہیں پیپر لیک کے بارے میں شکایات ملی ہیں۔ سسودیا نے ٹویٹ کیا تھاکہ 12ویں کلاس کے سی بی ایس ای کے حساب کے سوالنا مے کے لیک ہونے کے بارے میں اطلاع ملی ہے۔تعلیم ڈائریکٹوریٹ کے حکام سے معاملے کی تحقیقات کرنے اور سی بی ایس ای میں اس بارے میں شکایت کرنے کو کہا ہے۔انہوں نے لکھا تھاکہ فوری کارروائی کی جانی چاہئے تاکہ سی بی ایس ای کی لاپرواہی کا خمیازہ محنتی طالب علموں کو نہ بھگتنا پڑے۔سسودیا وزیر تعلیم بھی ہیں۔انہوں نے تعلیم ڈائریکٹوریٹ کے حکام کو امتحان بورڈ میں اس کی شکایت کرنے کی ہدایات دی ہیں۔سی بی آئی کے ایک سینئر افسر نے کہاکہ سوالنامہ لیک نہیں ہوا ہے۔تمام امتحان مراکز پر سیلیں جوں کے توں پائی گئی ہیں۔مقامی سطح پر کچھ بدمعاشوں نے وہاٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع سے ایسے پیغام پھیلائے ہیں جس سے امتحانی نظام کے وقار کو مجروح کیا جا سکے۔افسر نے کہاکہ ایسی سرگرمیوں کے خلاف بورڈ نے سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف آئی آر درج کروائی جا رہی ہے۔ادھر پولیس افسران نے بتایا کہ انہیں ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment