Home قومی خبریں آر ایس ایس کی طرح کانگریس کے کارکن بھی گھر گھر جائیں:ملکا ارجن کھڑگے کی اپیل

آر ایس ایس کی طرح کانگریس کے کارکن بھی گھر گھر جائیں:ملکا ارجن کھڑگے کی اپیل

by قندیل

نئی دہلی:17 مارچ ( قندیل نیوز)
کانگریس کے عمومی کانفرنس میں لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما ملکا ارجن کھڑگے نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارکنوں کی طرح وہ بھی کرناٹک میں گھر گھر جائیں ۔ انہوں نے کارکنوں سے کہاکہ آپ کی محنت اوربے لوث تعاون سے ہم ایک بار پھر کرناٹک میں حکومت بنائیں گے۔واضح ہو کہ کرناٹک میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں ۔ بی جے پی نے کانگریس کے ہاتھ سے اقتدار چھیننے کے لئے پوری طاقت جھونک دی ہے حتی کہ یوگی جیسے فائر برانڈ اسٹار پرچارک بھی کرناٹک میں رابطہ مہم میں شریک ہوچکے ہیں ۔ اس سے پہلے کرناٹک میں بی ایس یدی یورپا کی قیادت میں بی جے پی کی ہی حکومت تھی ، لیکن بدعنوانی کے معاملات میں گھری اس حکومت کو شکست دے کر کانگریس نے وہاں پر اقتدار حاصل کیا تھا ۔ واضح ہو کہ کانگریس کا آج دہلی میں عمومی کانفرنس شروع ہوئی ہے ۔ جس میں پارٹی کے تمام بڑے لیڈران سمیت کانگریس کے کارکن حصہ لے رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات سے پہلے کانگریس کے یہ اجلاس کافی اہم ہے، اس میں کئی فیصلے لئے جا سکتے ہیں۔جس سے یو پی اے کی طاقت بھی بڑھانا ہے۔ آج کی افتتاحی تقریر میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ آج ملک میں منافرت پھیلائی جارہی ہے ، ملک کودو لخت کرنے کی بھی کوشش ہورہی ہے، ہندوستان کے ایک شخص کو دوسرے شخص سے لڑایا جا رہا ہے. ہمارا کام جوڑنا ہے کانگریس کا ہاتھ نشان ہی ملک کو جوڑ کر رکھ سکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment