اُردو یونیورسٹی میں پہلی کل ہند سماجی علوم کانفرنس
(حیدرآباد8دسمبر (قندیل نیوز
پروفیسر اشتیاق احمد ظلّی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی پہلی کل ہند اردو سماجی علوم کانفرنس 2017 کا افتتاح کریں گے۔ پروفیسر ظلّی، ممتاز علمی ادارے، دارالمصنفین، اعظم گڑھ، اتر پردیش کے ڈائرکٹر ہیں۔ کانفرنس کا افتتاحی اجلاس 14؍دسمبر کو 9:30 بجے ، ڈی ڈی ای آڈیٹوریم، یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوگا۔ اس کا اہتمام اردو مرکز برائے فروغ علوم اور اسکول برائے فنون و سماجی علوم کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ، صدر نشین و کنوینر کانفرنس نے بتایا کہ دو روزہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں پروفیسر (ریٹائرڈ) ایس اے آر بلگرامی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی اور ڈاکٹر اسلم عبداﷲ، چیف ایڈیٹر، مسلم آبرزرور، امریکہ مہمانان اعزازی ہوں گے۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر صدارت کریں گے جبکہ ڈاکٹر شکیل احمد، پرو وائس چانسلر خطبۂ استقبالیہ پیش کریں گے۔ ڈاکٹر عابد معز، شریک کنوینر کانگریس نے مدعوئین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔