اُردویونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے لیے داخلوں کا آخری موقع

حیدرآباد:25جولائی(قندیل نیوز)
مولاناآزادنیشنل اُردویونیورسٹی میں اردو ذریعہ تعلیم سے میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیئے جانے والے کورسز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کے لیے 28؍ جولائی آخری موقع ہوگا۔ 28؍ جولائی 9:30 بجے صبح یونیورسٹی کے حیدرآباد اور لکھنؤ کیمپسوں میں مختلف انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں اہل امیدواروں کوبرسرموقع داخلہ دیا جارہا ہے۔ ایسے امیدوار جنہوں نے پہلے فارم داخل نہ کیا تھا ، وہ بھی اس موقع سے استفادہ کرسکتے ہیں۔پروفیسر فضل الرحمن، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب حیدرآباد اور لکھنؤ میں ایم اے(اردو، انگریزی (صرف لکھنؤ میں)، ہندی، عربی،مطالعات ترجمہ ،فارسی ؛ مطالعات نسواں، پبلک ایڈمنسٹریشن، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی؛ ایم اے (صحافت و ترسیل عامہ)؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی)) ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس میں بی اے، بی اے(آنرس)۔ جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی (طبیعی علوم۔ایم پی سی) / بی ایس سی(طبیعی علوم۔ایم پی سی ایس) اور بی ایس سی (حیاتی علوم 150 زیڈ بی سی)؛ مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے برائے داخلہ انڈر گریجویٹ (بی کام/ بی ایس سی) اور پالی ٹیکنک پروگرامس کے لیے برج (رابطہ) میں داخلے دستیاب ہوں گے۔برسرموقع داخلے کا عمل حیدرآباد میں مانو پالی ٹیکنیک اور لکھنؤ کیمپس میں منعقد ہوگا۔ داخلے کے خواہشمند طلبہ تمام ضروری اسناد اور ان کی دو سیٹ فوٹو کاپی کے علاوہ اپنے ہمراہ ڈیبٹ ، کریڈٹ کارڈ یا نیٹ بینکنگ کا پاسورڈ وغیرہ ساتھ رکھیں تاکہ ایڈمیشن کے فوری بعد آن لائن فیس داخل کرسکیں۔ اہلیت و دیگر تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in دیکھی جاسکتی ہے۔