تین طلاق بل پر بحث کے دوران گجرات کی بھابھی کا ذکر کرکے کروڑوں ہندوخواتین کا دل جیت
دہلی 30دسمبر(قندیل نیوز)
لوک سبھا میں مسلم خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے تین طلاق بل پاس ہو گیا ہے،پارلیمنٹ میں اس بل کی مخالفت کے دوران آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد سے ایم پی اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم مودی پر جو حملہ کیا وہ سوشل میڈیا میں بحث کا موضوع بن گیاہے،ایم پی اویسی نے کہا تھا کہ گجرات میں ہماری بھابھی ہیں انہیں بھی انصاف ملنا چاہئے۔متعلقہ بل کی جم کرمخالفت کی وجہ سے جہاں اویسی ایک بار پھرہندوستان بھرکے مسلمانوں کے سیاسی رہنما کے طورپر ابھر کر سامنے آئے ہیں وہیں ہندووں اور خاص کر مطلقہ یابغیر طلاق کے چھوڑی گئی ہندوخواتین بھی ان سے خوش نظر آرہی ہیں اور سوشل میڈیا میں اس پر مسلسل بحث مباحثہ ہورہاہے۔وشوجیت چٹرجی نامی نوجوان نے جمعرات کو اپنے فیس بک پیج پر لکھا’’پانسہ پلٹ گیا ہے، پارلیمنٹ میں گجرات کی بھابھی جی کو یاد کرکے اویسی صاحب نے کروڑوں ہندو خواتین کے دل میں بھی اپنی جگہ بنا لی ہے،مودی کی چال الٹی پر چکی ہے،مودی تین طلاق کے مسئلے کو اچھال کر مسلم خواتین کا ووٹ اپنی طرف کھینچنا چاہ رہے تھے، جبکہ اسی معاملے پر اویسی صاحب نے گجرات کی بھابھی جی کو یاد کر کے ہندو خواتین کو اپنے پالے میں کر لیا ہے۔آج ہر جگہ بھگتوں کو اپنے ہی گھرکی عورتوں کو جواب دیتے نہیں بن رہی ہے،میرے پڑوس میں رہنے والی ایک بھابھی جی نے آج خود میرے گھر پر ابھی آکر اویسی کے بیان پرخوشی کا اظہار کیا اور اگلی بار اویسی صاحب سے ملنے کی خواہش ظاہر کی ہے، حالاں کہ وہ خود ایک دوسری بڑی سیاسی پارٹی کی ذمہ دار رکن ہیں،مجلس توچھاگئی!‘‘۔
اویسی نے مودی کا داؤپلٹ دیا
previous post