اوکھلا میں VOC کی جانب سے صفائی ریلی کا انعقاد


نئی دہلی ( پریس ریلیز)
گاندھی جی کے یوم پیدائش کے مو قع پر والنٹیئرس آف چینج (VOC)کی طرف سے اوکھلا میں” کلین اوکھلا۔گرین اوکھلا “کے عنوان سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی کا آغاز اوکھلا میں صفائی وستھرائی کا کام کرنے والی سب سے بزرگ خاتون”ہاجرہ بی“ کے ذریعہ پرچم لہرا کر ہوا، جس میں بڑی تعداد میں صفائی کرنے والی خواتین بھی شریک ہوئیں۔ یہ ریلی ٹھوکر نمبر 8 کوڑے کے ڈھیر سے شروع ہو کر مختلف علاقوں سے گزرتیہوئی شاہین باغ پولس چوکی پہونچی اور وہاں سے الشفا ءہوسپیٹل کے سامنے کوڑے کے ڈھیر پرپہونچ کر ایک بڑی بھیڑ میں تبدیل ہوگئی ،جس میں VOC کے کنوینر عبد الر شید اگوان کے علاوہ مولانا ابرار احمد اصلاحی مکی،سابق ایڈیٹر رابطہ عالم اسلامی جرنل (مکہ مکرمہ) محترمہ ممدوحہ ماجد رُکن عاملہ مسلم پرسنل لاءبورڈ، ڈاکٹر ادریس قریشی سکریٹری آل انڈیا مسلم ایجوکیشن سوسائٹی، سید طاہر ہاشمی سابق منیجر سینٹرل بینک آف انڈیا،آباد خان سکریٹری امپاور انڈیا فاؤنڈیشن، ڈاکٹر ارشاد احمد” بترا اسپتال “وغیرہ نے عوام سے خطاب کیا۔اس موقع پرعبد الرشید اگوان نے ریلی کی غرض وغایت پر روشنی ڈالی اور ایک 5 نکاتی میمورنڈم بھی پیش کیا جس پر ریلی کے شرکاءودیگر افراد نے دستخط کئے ۔اس میں اوکھلا میں مہم چلاکر سڑکوں اور گلیوں کی مرمت اور صفائی وستھرائی کرانے نیز وارڈوںمیں امتیاز نہ برتنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس ریلی میں اوکھلا میں رہائش پذیر معروف ومعزز شخصیات ، مختلف تنظیموں اور این جی اوز کے ذمہ داران اور VOC کے رضاکاران کے علاوہ سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور گلیوں سے کوڑے ہٹایااور الشفا اسپتال کے سامنے کوڑے کے ڈھیر کے پھیلاو ¿ کو روکنے کے لئے چونے سے لائن کھینچی۔ریلی میں شرکاءنے اوکھلا کو صاف ستھرارکھنے اور اسے ایک آئیڈیل بستی بنانے کا عزم کیا۔