Home اسپورٹس انگلینڈ نے چار وکٹ پر 305 رن بنائے

انگلینڈ نے چار وکٹ پر 305 رن بنائے

by قندیل

انگلینڈ نے چار وکٹ پر 305 رن بنائے
پرتھ ،14؍دسمبر (قندیل نیوز)
ڈیوڈملان کی شاندار سنچری اور جونی بیرسٹو کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 4 وکٹیں گنواکر 305 رنز بنالئے ،ڈیوڈ ملان110 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔پرتھ ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ شروع کی لیکن 26 کے مجموعے پر الیسٹر کک آوٹ ہوگئے،89 کے اسکور پر جیمز ونس بھی چلتے بنے ،کپتان جوروٹ کی اننگز بھی صرف 20 رنز پر تمام ہوگئی۔انگلینڈ کا اسکور 131 رنز ہوا تو اسٹون مین بھی 56 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے، اس کے بعد ڈیوڈ ملان اور جونی بیرسٹو نے ٹیم کو سنبھالا ، دونوں نے شاندار اسٹروک کھیلے ،بیرسٹو نے ففٹی مکمل کی جبکہ ملان نیناقابل شکست سنچری بنائی۔دونوں کھلاڑیوں نے دن کے اختتام تک اسکور چار وکٹ پر 305 تک پہنچا دیا ۔ڈیوڈ ملان 110 اور بئیر اسٹو 75 رنزبنا کر ناٹ آوٹ رہے ،آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں فاسٹ بولنگ کی کمی

You may also like

Leave a Comment