Home اسپورٹس انگلش بولرز نےکی نئی گیند سے چھیڑچھاڑ

انگلش بولرز نےکی نئی گیند سے چھیڑچھاڑ

by قندیل

ملبورن ،29؍دسمبر (قندیل نیوز)
ملبورن ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ کے فاسٹ بولرز نئی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے کیمرے کی زد میں آگئے ۔ آسٹریلین ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ انگلش بولرز نے سوئنگ کرنے کے لیے گیند کو خراب کرنے کی کوشش کی ۔ایشز سیریز کے چوتھا ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلش بولرز نینہ صرف نئی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کر دی بلکہ فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے تومڈ آن سے تھرو کرتے ہو ئے گیند کو وکٹ کے سخت حصہ پر پھینکا۔ جس کے بعد امپائرز ایس روی اور کمار دھرما سینا نے انگلش کپتان جو روٹ سے بات چیت کی۔ایک موقع پر تو ٹی وی کیمروں میں فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہو ئے بھی دکھایا ۔ جس پر سابق آسٹریلوی کرکٹرز اور کمنٹیٹرزنے اس کی نشاندہی کی اور تنقید کی ۔مچل جانسن نے لکھا کہ دس اوورز سے پہلے ہی گیند ریورس ہو رہا ہے جبکہ مائیکل ہسی نے کہا کہ پچ فلیٹ ہونے کی وجہ سے بولرز نے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کے لیے دوسرے حربے استعمال کرنے شروع کیے ۔شین وارن نے کہا کہ ان کے خیال میں ناخن کے ساتھ بال کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ مائیکل سلیٹر کا کہنا ہے کہ ناخن کے ساتھ گیند کو قطعی طور پر نہیں چھیڑا جا سکتا ۔

You may also like

Leave a Comment