نئی دہلی20فروری(قندیل نیوز)
1854میں جب سے انڈیا پوسٹ کاآغازہواہے تبھی سے وہ شہریوں کی مواصلات کی بنیادی ضرورتوں کوپوراکرتارہاہے۔گذشتہ برسوں میں اُس نے ڈاک کی خدمات(گھریلواوربین الاقوامی دونوں)،رقوم کی وصولی(گھریلواور بین الاقوامی دونوں)، چھوٹی بچتوں، ڈاک ٹکٹوں کی فراہمی، زندگیاں بچانے، خردہ خدمات اور بلوں کی ادائیگی وغیرہ کے معنوں میں بھارتی شہریوں کو مختلف خدمات فراہم کی ہیں۔چونکہ انڈیاپوسٹ بہت سی خدمات فراہم کرارہی ہے لہٰذا یہ جاننا اہم ہے کہ صارفین کیا چاہتے ہیں، وہ فراہم کردہ خدمات کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، ان خدمات میں کہاں بہتری کی ضرورت ہے اور صارفین سے منافع کمانے کے رجحان کو، صارفین کو مطمئن کرنے کے رجحان میں بدلنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ایک آن لائن صارفین رائے کے جائزے کے بارے میں تصور پیش کیاگیاہے، جس میں کوئی صارف انڈیا پوسٹ کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں اپنی رائے دے سکے۔ صارف کی رائے سے متعلق یہ سروے تین مہینے 16.02.2018 سے 15.05.2018 تک کیاجائے گا۔یہ انڈیا پوسٹی کی ویب سائٹ(www.indiapost.gov.in) کے ذریعیعوام کے لیے دستیاب ہے۔ ملک کا کوئی بھی شہری انڈیا پوسٹ کی طرف سے فراہم کردہ خدمات کے معیار کے بارے میں اپنی رائے دے سکتا ہے۔ صارفین اگر چاہیں تو وہ اپنی رائے ؍ مشورے بھی فراہم کرسکتے ہیں۔سروے سے موصولہ رائے کی بنیا دپر یہ طے کیا جائے گا کہ نہ صرف کسی خاص خدمت کے لیے بلکہ سُست رفتار ڈاکخانے کی نشاندہی میں مدد کے لیے بھی کن پہلووں میں بہتری لائی جائے۔
انڈیا پوسٹ کے ذریعے آن لائن صارفین سروے کا آغاز
previous post