انوارالحسن وسطوی اعزازسے سرفراز،مختلف شخصیات نے مبارکباد پیش کی

مظفرپور (پریس ریلیز )
مشہور ومعرف قلم کار انوارالحسن وسطوی جنرل سیکریٹری کاروانِ ادب ،حاجی پور کو فروغ اردو میں اہم کردار نبھانے کے اعتراف میں اردو ڈائرکٹوریٹ بہار کی جانب سے گیان بھون پٹنہ میں ڈاکٹر امتیاز احمد کریمی ڈائرکٹر ڈائرکٹوریٹ بہار ،پروفیسر مولانا شکیل احمد قاسمی چیئرمین فاران فاؤنڈیشن انڈیااورڈاکٹر اسلم کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا۔ اعزاز میں ایک مومنٹو،توصیفی سند وشال دیاگیا۔ اس موقع پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے اکبر اعظم صدیقی جماعتی سیکریٹری انصاف منچ مظفرپور نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بقول ڈاکٹر ریحان غنی انوار حسن صاحب نہ صرف اردو کے مجاہد اور تحریک کار ہیں؛ بلکہ انہیں اللہ تعالی نے قلم اور حرف کی دولت سے بھی مالا مال کیا ہے، مختلف اصناف ادب پر ان کی گہری نگاہ ہے اور وہ تمام اصناف کے رموز و نکات سے بھی اچھی طرح واقف ہیں۔ انہیں یہ دولت وراثت میں نہیں ملی، انہوں نے یہ دولت وسیع مطالعہ اور جہد مسلسل سے حاصل کی ہے ،یہ دولت اب آگے منتقل ہو رہی ہے، ان کے لائق وفائق فرزند ڈاکٹر عارف حسن وسطوی بھی صاحب قلم ہیں، اپنے والد گرامی کی طرح وہ بھی اچھے مضامین لکھتے ہیں اور سیمینار میں بہت سلیقے سے مقالے بھی پڑھتے ہیں ۔خدا کرے شمع سے شمع روشن کرنے کی یہ روایت اس خانوادے میں آئندہ بھی قائم رہے(آمین) انہوں نے مزید کہا کہ عم محترم انوار الحسن وسطوی کے مضامین ملک کے مختلف اخبارات و رسائل میں تسلسل کے ساتھ شائع ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ دراز ہے، ان کے ادبی مضامین کا ایک خاص رنگ اور اسلوب ہے، حالانکہ انھوں نے کبھی ادیب ہونے کا دعوی نہیں کیا؛ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان میں ادیب کی تمام خصوصیات موجود ہیں ،انہوں نے بیشمار قلمکاروں ،ادیبوں ،شاعروں ،صحافیوں ،افسانہ نگاروں، ناقدوں کی شخصیت اور ان کی خدمات کے حوالے سے مضامین تحریر کئے ہیں ۔ان میں سے تقریبا 15 مضامین اور مختلف کتابوں پر ان کے 15 تبصرے” نیرنگ قلم ”میں شامل ہیں ،ان کے مضامین کے مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ انوارالحسن وسطوی کا مطالعہ بہت ہی وسیع ہے ۔ واضح ہو کہ اس سے قبل بھی انوارالحسن وسطوی کو افتخار ادب،بیتاب صدیقی ایوارڈ، پروفیسر اختر اور ینوی ایوارڈ، شاہ مشتاق ایوارڈ، ساہتیہ سیوا سمان،الحاج رشید یادگار ایوارڈ، اکبر رضا جمشید ایوارڈ وغیرہ جیسے ایوارڈ سے نوازا جاچکاہے ۔ انوارالحسن وسطوی کو مبارکباد پیش کرنے والے دیگر افراد میں آفتاب عالم صوبائی پارشد انصاف منچ بہار، فہد زماں ضلعی صدر انصاف منچ مظفرپور، اسلم رحمانی خادم الجامعتہ الشمیم دارالعلوم مظفرپور، خالد رحمانی صوبائی پارشد انصاف منچ بہار، اعجاز احمد خازن انصاف منچ مظفرپور، وغیرہ شامل ہیں۔