Home قومی خبریں انصاف و عدلیہ کے مفاد میں کام کیا : کورین جوزف

انصاف و عدلیہ کے مفاد میں کام کیا : کورین جوزف

by قندیل

کوچی :13 جنوری ( قندیل نیوز)
مقدمات کی ’’من موافق ‘‘ ڈھنگ سے تقسیم اور کئی عدالتی فیصلے کے خلاف ملک کے چیف جسٹس کے خلاف آواز بلند کرنے والوں چار ججوں میں سے ایک سینئر جج کورین جوزف نے آج اپنے اعتماد کا اظہار کیا کہ انہوں نے جو مسئلہ ا ٹھایا ہے اس کا حل جلد ہی نکل آئے گا۔ ان کے علاوہ مزید تین دیگر ججوں کے پریس کانفرنس کے ایک دن بعد جوزف نے کہا کہ انہوں نے انصاف اور عدلیہ کے مفاد میں کام کیا ہے ۔ مقامی نیوز چینلوں نے کل کے واقعات پر ان کی رائے جاننے کے لئے یہاں کے قریب کلاڈی میں ان کے آبائی رہائش گاہ کا رخ کیا ۔ اس موقعہ پر کورین جوزف نے کہا کہ انصاف و عدلیہ کی حمایت میں کھڑے ہوئے ہیں ، ان امور کا اعادہ ہم نے کل دہلی میں بھی کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کی طرف توجہ مبذول ہوئی ہے ، یقین ہے کہ اس مسئلہ کاحل جلد ہی نکل آئے گا ۔ جسٹس جوزف نے کہا کہ ججوں نے عدلیہ میں لوگوں کا بھروسہ جیتنے کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے تاکہ کل جب جمہوریت ختم ہوکر آمریت باقی رہ جائے گی تو ہم سے کوئی یہ سوال نہ کرے کہ بروقت اس کی اطلاع کیوں نہیں دی گئی ۔

You may also like

Leave a Comment