نئی دہلی:7؍اپریل (قندیل نیوز)
نئی دہلی میں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آج شام کو روس کے ایک ہوائی جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ اس طیارے میں تقریباً344 مسافر سوار تھے۔ فلائٹ اے بی جی 8722 کو شام 6 بجکر 8 منٹ پر ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 پر رن وے نمبر11پرہنگامی صورت میں اتارا گیا۔ طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں، ہوائی جہاز ویت نام سے روس جارہاتھا۔بتایاگیاہے کہ ہوائی جہاز کی ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی، طیارہ کے انجن میں تکنیکی خرابی آنے کے بعد اسے ہنگامی صورت حال میں اتاراگیا۔اس لینڈنگ کے دوران 8 ایمبولینس اور کئی فائر بریگیڈکی گاڑیاں موقع پر تیار رکھی گئی تھیں۔یہ طیارہ ویت نام کے فو کوک (Phu Quoc) سے روسی شہر یکاترین برگ جا رہا تھا۔ تادم تحریر تفصیلات کا انتظار ہے ۔
اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر روسی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ
previous post