نئی دہلی ،31دسمبر(قندیل نیوز )
وزیراعظم نریندرمودی نے نوجوانوں سے ملک کو ذات پات ،فرقہ ،دہشت گردی اور بدعنوانی کے زہر سے پاک کرکے ’نئے ہندستان ‘ کی تعمیرکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امن اور خیر سگالی ہی ہماری محرک طاقت ہونی چاہئے۔
مسٹر مودی نے نئے سال کے موقع پر آل انڈیا ریڈیو سے آج نشر ہوئے ’من کی بات ‘پروگرام میں کہا کہ 21ویں صدی کے ہندستان میں امن ،خیر سگالی اور اتحاد ہی ہماری محرک طاقت ہونی چاہئے ۔
نئے ہندستان کو گندگی اور غریبی سے پاک ہوناچاہئے جہاں سب کے لئے یکساں مواقع ہوں اور سبھی کی امیدیں اور آرزویں پوری ہوں_
امن اور خیر سگالی ہی ملک کی اصل طاقت :وزیر اعظم
previous post