Home نقدوتبصرہ امتیازات

امتیازات

by قندیل


مبصر :خان محمد رضوان
ریسرچ اسکالر شعبہ اردو دہلی یونیورسٹی
ملنے کا پتہ :ایم آر پبلیکیشنز دریا گنج دہلی
نقش تازہ
"امتیازات” ڈاکٹر احمد امتیاز کے مضامین کا خوبصورت مجموعہ ہے، یہ مجموعہ مختلف النوع اورمتنوع مضامین کا جامع اور دلکش انتخاب ہے –
 اس کتاب کا کمال یہ ہے کہ یہ خود کو پڑھواتی ہے،اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شامل مضامین روایتی اور فرسودہ نہیں ہیں، مضامین کی نیرنگی سے نہ صرف اس کا حسن دوبالا ہوا ہے بلکہ اس کی معنویت، اہمیت اورقدروقیمت میں بلا کا اضافہ ہوگیا ہے-
اس دستاویزی انتخاب میں کل بائیس(22) بیش قیمت مضامین شامل ہیں، ان میں ‘سودا کے قصائد میں طنز کی صورت’، ‘مصحفی کے شعری امتیازات’ ،’خواتین کی شاعری’، ‘ روایتی شاعری کی عصری معنویت’، ‘خورشید الاسلام کا جہان نقد’، ‘مشتاق احمد یوسفی کا فن’، ‘عہد حالی میں نظم کا تصور اور اس کا فروغ’، ‘ مخاطبہ درباب تانیسیت’ ،’ اردو میں ادبی ترجمے کی روایت قابل ذکر ہیں –
احمد امتیاز فعال ،متحرک اور زندہ دل انسان کا نام ہے، وہ جامع الصفات انسان ہیں، بیک وقت وہ ایک مشفق استاد، مخلص ،محسن اور انسان نواز دوست ہیں- ان کی شخصیت کا ابھراہوا پہلو جازبیت اور دل کشی ہے- وہ ہر سے ٹوٹ کر محبت کرتے ہیں، تفریق من وتو کے وہ قائل نہیں ہیں، وہ دوستوں کے دوست ہیں-
ڈاکٹر احمد امتیاز ہم عصر شاعری کے منظر نامے پراہم اور جدید لب ولہجہ کا معتبر نام ہے، وہ بیک وقت مستند ادیب اور قابل قدر محقق و نقاد ہیں، جس کی تازہ مثال یہ کتاب ہے، اس کتاب کے مضامین کو پڑھ کر بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے،
ابتک ان کی نصف درجن کتابیں منظر عام پر آکرمقبول ہوچکی  ہیں، ہندستان کے مختلف اہم رسائل وجرائد میں ان کی غزلیں اور نظمیں شائع ہوکر داد وصول کر چکی ہیں،کئی درجن مضامین ملک اور بیرون ملک کے رسائل و جرائد کی زینت بن چکے ہیں،جو ان کی فعالیت اور تحرک پر دال ہیں-بس ہم یہی دعا کرتے ہیں کہ "اللہ کرے زور قلم اور زیادہ”
اس کتاب کو ایم آر پبلیکیشنز، دریا گنچ، نئی دہلی نے شائع کیا ہے،
توقع ہے اہل علم اور ادب کے طالب علم اسےبہ نظر تحسین دیکھیں گے، شکریہ

You may also like

Leave a Comment