Home قومی خبریں الیکشن کمیشن نے دی سوشل میڈیا پر دستک

الیکشن کمیشن نے دی سوشل میڈیا پر دستک

by قندیل

نئی دہلی:24؍جنوری (قندیل نیوز)
الیکشن کمیشن نے موجودہ دور میں مواصلات اور بات چیت کے سب سے مضبوط ذریعہ بنے سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی درج کرا دی ہے۔چیف الیکشن کمشنر او پی راوت نے آج الیکشن کمیشن کے سوشل میڈیا مواصلات (ایس ایم سی ایچ)کی شروعات کرتے ہوئے اس پہل کو کمیشن میں بدلتے دور کا اہم ذریعہ بتایا۔راوت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیس بک پیج اور یو ٹیوب چینل کی شروعاتخوش آئند قدم ہے۔ جلد ہی ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا کے دیگر ویب سائٹ پر بھی الیکشن کمیشن دستک دے گا۔ راوت نے الیکشن کے عمل میں معذور اور بزرگوں کی شرکت بڑھانے پرکمیشن کی طرف سے منعقد بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات و مواصلات انقلاب کے اس دور میں سوشل میڈیا کو انتخابی عمل کا اہم ہتھیار بنا کر دنیا بھر میں جمہوری انتظامات کو مضبوطی فراہم کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے جبکہ تمام جمہوری ممالک میں الیکشن اداروں کو انتخابی عمل سے ہر ووٹر کو شامل کرنے کی مہم میں جدید ٹیکنالوجی کا مجموعہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اب بھی ووٹروں کا ایک بڑا طبقہ ہے جو پولنگ مراکز سے دور ہے۔ان میں معذور اور بزرگوں کے علاوہ نوجوانوں کا بھی ایک طبقہ شامل ہے۔راوت نے کہا کہ پولنگ مرکزسے دوری اختیارکرنیوالے لوگوں کو شامل کرنے کے بیداری مہم میں سوشل میڈیامیں اہم کردار ادا کرے گا۔کانفرنس میں آسٹریلیا، بھوٹان، مالدووا اور گنی سمیت آٹھ ممالک کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل دھیریندر اوجھا نے بتایا کہ ہندوستان سمیت دیگر جمہوری ممالک میں الیکشن کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے الیکشن کمیشن اب تک تقریبا 20 بین الاقوامی انتخابی اداروں کے ساتھ باہمی تعاون کا معاہدہ کر چکا ہے۔اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے عالمی سطح پر ووٹروں کو بیدار کر کے انتخابات کو ’جمہوریت کا عظیم تہواربنانے‘ کا مقصد ہے۔

You may also like

Leave a Comment