نئی دہلی،23؍جنوری (قندیل نیوز)
آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈنے اپنی پریس ریلیزاورسوشل میڈیاکے ذریعہ اپیل جاری کی ہے۔دومیڈیاترجمان مقررکرنے کے بعداس نے سوشل میڈیاکے حوالے سے بھی پیش رفت کی ہے۔اپنی پریس ریلیزمیں اس نے کہاہے کہ مؤرخہ۲۴؍دسمبر۲۰۱۷ء کو دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں منعقدہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹریز کی میٹنگ میں یہ بات طے پائی تھی کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اسلامی تعلیمات کوعام کرنے، شریعت اسلامیہ کے محاسن اورخوبیوں کو پھیلانے،اوراسلام اور بعض قوانین شریعت کے سلسلے میں کیے جانے والے غلط پروپیگنڈے کے ازالے کی بھرپور کوشش کی جائے،اسی طرح بورڈ کی سرگرمیوں اور اس کے مختلف شعبۂ جات کی کارکردگی سے بھی لوگوں کوباخبررکھاجائے،الحمدللہ! اس سلسلے میں پیش رفت جاری ہے،آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈکی سوشل میڈیا ڈسک کا اجرا ء بورڈکے صدرمحترم حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم کے دست مبارک سے ہو چکاہے، اور بورڈ کے جنرل سکریٹری امیرشریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب مدظلہ‘ العالی کی راست نگرانی میں یہ کام آگے بڑھایا جارہاہے۔بورڈکے سکریٹری مولاناعمرین محفوظ رحمانی نے بڑے پیمانے پربورڈسے جڑنے کی اپیل کرتے ہوئے تفصیلات بیان کیں اوربتایاکہ آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈکے سوشل میڈیا ڈسک کے زیر اہتمام سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع ٹوئٹر(Twitter) فیس بک (Facebook) ٹیلی گرام (Telegrame)واٹس ایپ (WhatsApp) یوٹیوب (YouTube)وغیرہ پر بورڈ کاآفیشیل اکاوئنٹ(Official Account) بنا لیا گیا ہے،جس کے ذریعہ بڑے پیمانے پر لوگوں تک بورڈ کا پیغام پہونچاناآسان ہوگا،باذن اللہ!۔تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں بورڈ کابھرپو ر تعاؤن کریں، سوشل میڈیا پر بنائے گئے مختلف اکاؤنٹس سے جڑ کر بورڈ کے پیغام کو عام کرنے کا ذریعہ بنیں، اور نیچے دی گئی لنکس (Links) کو زیادہ سے زیادہ شیئر(Share) کریں۔بورڈنے اس ضمن میں ٹوئٹر،فیس بک،ٹیلی گرام،وہائٹس ایپ براڈکاسٹ اور یوٹیوب کی لنکس جاری کی ہیں جولنکس مندرجہ ذیل ہیں۔
(1)ٹوئٹر:twitter.com/AIMPLB_Official
(2) فیس بک: www.facebook.com//PersonalLawBoardOfficial
(3) ٹیلی گرام: telegram.me/ALLINDIAMUSLIMPERSONALLAWBOARD
(4)واٹس ایپ براڈکاسٹ: 8788657771
(5) یوٹیوب: www.youtube.com/channel/UCWVMdXRur6-fxfAS9XSO6Ew
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈنے سوشل میڈیا ڈسک سے منسلک ہونے کی اپیل کی
previous post