نئی دہلی:08؍ مارچ (قندیل نیوز)
سپریم کورٹ نے مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ کو ہدایت دی کہ نیٹ -2018اور دیگر آل انڈیا امتحانوں میں شامل ہونے والے طالب علموں کے رجسٹریشن کے لیے آدھار کی نمبر لازمی نہ کی جائے۔چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی پانچ رکنی آئین بنچ نے سی بی ایس ای کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر اس کی معلومات کو اپ لوڈ کرے۔اس سے پہلے مخصوص شناخت اتھارٹی نے عدالت کو مطلع کیا کہ اس نے نیٹ -2018کے امتحان میں شامل ہونے والے طالب علموں کے لئے آدھارنمبرکا رجسٹریشن لازمی کرنے کے لئے سی بی ایس ای کومنظورنہیں کیا ہے۔اٹارنی جنرل کی کے کے وینو گوپال نے کہا تھا کہ انہیں مخصوص شناخت اتھارٹی سے ان کو حاصل ہدایات کے مطابق امتحان میں رجسٹریشن کیلئے جموں و کشمیر، میگھالیور آسام کی طرح ہی شناخت کے ثبوت کے طور پر سی بی ایس ای پاسپورٹ، ووٹر شناختی کارڈ اور راشن کارڈ کا استعمال کر سکتی ہے۔ نیٹ -2018ٹیسٹ میں شامل ہونے کے خواہش مند امیدواروں کے لیے آھارنمبر یا آھار رجسٹریشن نمبر لازمی کرنے کے مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ کے فیصلے کو چیلنج دینے والی عرضی پر سماعت کے دوران مخصوص شناخت اتھارٹی نے یہ تبصرہ کیا۔ گجرات ہائی کورٹ نے سی بی ایس ای کے فیصلے کو چیلنج دینے والی پٹیشن 27فروری کو مسترد کر دی تھی۔ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا۔
آل انڈیا امتحانوں میں طالب علموں کی رجسٹریشن کے لیے آدھار لازمی نہیں: سپریم کورٹ
previous post