Home اسپورٹس آسٹریلیاوانگلینڈکے مابین چوتھا ٹیسٹ ڈرا

آسٹریلیاوانگلینڈکے مابین چوتھا ٹیسٹ ڈرا

by قندیل

اسمتھ نے سنچری لگاکر بنایا ریکارڈ
ملبورن ،30؍دسمبر (قندیل نیوز)
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ پانچویں اور آخری دن ہفتہ کو ڈرا پرختم ہوا۔ ملبورن میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے کھیل ختم ہونے کے وقت اپنی دوسری اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 263رنز بنائے۔انگلینڈ کی پہلی اننگز 491رنز پر سمٹی تھی۔آسٹریلیا نے 5 میچوں کی سیریز کا تیسراٹیسٹ جیت کر پہلے ہی 3-0کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی تھی۔آسٹریلیا کے کپتان اسٹیوا سمتھ نے 102رنز کی ناقابل تسخیر سنچری بنائی جبکہ وارنر نے 86رنز بنائے۔اوپنر کیمرون بین کراف نے 27اور عثمان خواجہ نے 11رن بنائے۔شان مارش 4رنز بنا کر اسٹورٹ براڈ کا شکار بنے۔مچل مارش 29رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے 244رنز کی ناقابل شکست ڈبل سنچری بنانے والے ایلسٹیر کک کو مین آف دی میچ دیاگیا۔اسمتھ نے 161گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی جو ان کے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سب سے دھیمی سنچری ہے لیکن وہ سب سے تیز 23سنچری پوری کرنے والے تیسرے کرکٹر بن گئے۔اسمتھ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 110 ویں اننگز میں 23ویں سنچری بنائی۔ ان سے فاسٹ 23ٹسٹ سنچری آسٹریلیائی بلے باز ڈان بریڈمین(59اننگز) اور ہندوستانی مایہ ناز بلے باز گاوسکر(109)نے پورے کئے ہیں۔اس کے علاوہ بلے اوپنر وارنر نے اپنے کیریئر کی سب سے سست نصف سنچری پوری کی۔اسمتھ اس سال ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بھی بن گئے۔سال 2017 میں انہوں نے 76.76 کی اوسط سے کل 1305رنز بنائے۔اس کے علاوہ آسٹریلیائی کپتان نے سیریز کی اپنی تیسری سنچری لگائی۔ انہوں نے مسلسل ملبورن ٹیسٹ میں چوتھی بار سنچری لگائی اور وہ ایسا کرنے والے ڈان بریڈمین کے کلب میں شامل ہو گئے۔ اسمتھ نے اس سال کی اپنی چھٹی ٹیسٹ سنچری بنائی اور ساتھ ہی سابق کپتان رکی پونٹنگ کے ریکارڈ کی برابری کی۔پونٹنگ کے نام بھی دو بار ایک سال میں 6ٹیسٹ سنچریاں درج ہیں۔

You may also like

Leave a Comment