Home قومی خبریں آربی آئی پالیسی کے بعدبازارمیں گراوٹ، سینسیکس 113،نفٹی21 پوائنٹس گرکربند

آربی آئی پالیسی کے بعدبازارمیں گراوٹ، سینسیکس 113،نفٹی21 پوائنٹس گرکربند

by قندیل

نئی دہلی، 07 فروری(قندیل نیوز)
ریزرو بینک آف انڈیاکی طرف سے ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کئے جانے سے اور آربی آئی کے گورنر کی طرف سے سرمایہ کاری کولے ظاہرکئے گئے خدشات کا اثربازارپر دکھا ہے۔ آر بی آئی پیسے کی پالیسی کی کمیٹی کے بعد مارکیٹ میں گراوٹ بڑھی ہے۔اس تجارتی ہفتے کے تیسرے دن سینسیکس نے 113.23 پوائنٹس گرکر 34,082.71 کی سطح پربندہوا۔وہیں نفٹی میں بھی 21.55 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھنے کوملی اوریہ 476.70 10, پربند ہوا۔حالانکہ بدھ کو ڈاؤ جونز نے گھریلو مارکیٹ میں 500 سے زائد پوائنٹس پر بند ہونے کا فائدہ گھریلوکوبازارکوفائدہ ہوا،عالمی مارکیٹ سے مضبوطی کی وجہ سے، مارکیٹ نے صبح صبح مضبوطی کے ساتھ شروعات کی۔اس تجارتی ہفتہ کے پہلے دن 1200 سے زیادہ پوائنٹس سے شروعات کرنے کے بعد شیئر مارکیٹ بدھ کو سنبھل گیا ہے۔ اس کاروباری ہفتے کے تیسرے دن گھریلو شیئر مارکیٹ نے مضبوطی سے شروعات کی ہے۔امریکی مارکیٹ کے شیئربازار کا فائدہ گھریلو مارکیٹ کوملا ۔ اس کی بدولت سینسیکس نے 241.32 پوائنٹس بڑھ کر 34437.26 سطح پرکھلا۔وہیں نفٹی بھی 98.45 پوائنٹس مضبوط ہوا۔اس سے پہلے منگل کو 6 سال کی سب سے بڑی گراوٹ کے بعدبندہونے کے بعد منگل کو امریکی مارکیٹ اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ ڈاؤ جونز نے 567.02 پوائنٹس بڑھ کر منگل کو 24912.77 پربندہوا۔

You may also like

Leave a Comment