Home قومی خبریں آدھار سے لنک کرانے کی اب کوئی ڈیڈ لائن نہیں ، سرکار نے لیا فیصلہ واپس

آدھار سے لنک کرانے کی اب کوئی ڈیڈ لائن نہیں ، سرکار نے لیا فیصلہ واپس

by قندیل

آدھار سے لنک کرانے کی اب کوئی ڈیڈ لائن نہیں ، سرکار نے لیا فیصلہ واپس
نئی دہلی13دسمبر (قندیل نیوز)
مرکزی حکومت نے آدھارسے لنک کرائے جانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔ اب آدھارسے لنک کرانے کا کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہے ۔ پہلے آدھارسے لنک کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر تھی۔ واضح ہو کہ سپریم کورٹ میں آدھار کے مسئلہ پر اہم سماعت ہوگی۔گزشتہ سماعت میں مرکزی حکومت کی طرف سے پیش اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے عدالت کو بتایا کہ جس کے پاس کوئی آدھار نہیں ہے ، حکومت ان کے لیے آخری ڈیڈ لائن31 دسمبر 2017 سے 31 مارچ 2018 تک کا اضافہ کر رہی ہے ۔ اس کے لیے جمعہ کو نوٹیفیکشن جاری کیا جا ئے گا ۔تاہم انہوں نے کہا کہ کہ موبائل نمبر کو آدھار سے لنک کرانے کی آخری تاریخ 6 فروری 2018 ہے، جو سپریم کورٹ کے اسی حکم کے تحت ہے، لہذا اس میں کوئی توسیع نہیں کی جا سکتی ہے ۔ درخواست دہندگان کی طرف سے پیش شیام دیوان نے عدالت سے بتایا کہ جن لوگوں کے پاس آدھار ہے اور وہ لنک کرانا نہیں چاہتے ہیں سرکار ان کے لیے کوئی ڈیڈ لائن نہیں بڑھا رہی ہے ۔ لہذا اگلے ہفتہ کو عبوری پابندی کے لیے سماعت ہونی چاہیے ۔ دراصل درخواست گذار کی طرف سے کیس میں مینشن کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ آدھار معاملے میں سماعت نومبرکے آخری ہفتہ میں ہونی تھی ۔ وہیں پچھلے سماعت میں مرکز ی سرکار کی طرف سے پیش اٹارنی جنرل کے وینو گوپال نے کہا تھا کہ ڈیٹا تحفظ قانون کی کمیٹی اس تجویز کو 6 ہفتوں میں پیش کرے گی ۔

You may also like

Leave a Comment