Home قومی خبریں آدھارمعاملے میں تحقیقات کے بجائے رپورٹر کو ایوارڈ ملنا چاہیے:اسنوڈن

آدھارمعاملے میں تحقیقات کے بجائے رپورٹر کو ایوارڈ ملنا چاہیے:اسنوڈن

by قندیل

نئی دہلی ،10؍جنوری (قندیل نیوز)
امریکی وہسل بلوور ایڈورڈ اسنوڈن بھی اب آدھار ڈیٹا لیک کی خبر دینے والے ٹربیون اخبار کے صحافی کی حمایت میں اتر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آدھار ڈیٹا میں خبر دینے والے ہندوستانی صحافی کے خلاف تحقیقات کرنے کے بجائے اس کوانعام سے سرفراز کیا جانا چاہیے۔بتا دیں کہ آدھار ڈیٹا لیک معاملے کو صحافی رچناکھیرا نے سامنے لایا تھا۔اسنوڈن نے کہا کہ حکومت ہند کو اپنے شہریوں کی پرائیویسی کی حفاظت کے لئے اپنی پالیسی کو بہتر کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ 34 سال کے ایڈورڈ اسنوڈین امریکی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے)کے سابق ملازم ہیں، جنہوں نے فون اور انٹرنیٹ پر امریکی نگرانی کا انکشاف کیا تھا۔غور طلب ہے کہ3جنوری کو ٹربیون کی رپورٹر رچنا کھیرا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ محض 500 روپے دے کر کوئی بھی شخص 10 منٹ کے اندرکسی بھی آدھارہولڈر کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ رچنانے آدھارکی معلومات حاصل کرنے کے لئے ایک جعلی شناخت سامنے رکھی تھی۔اس کے بعد انہوں نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا کہ ان کے پاس لوگوں کی وہ معلومات ہے جو انہوں نے آدھارہولڈروں نے کارڈ میں درج کرائی تھی۔ حالانکہ UIDAIنے رچنا کی اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اعداد و شمار کا لیک ہونا کسی بھی طرح سے ممکن نہیں ہے۔اس کیس کے پھیلنے کے بعد UIDAIنے صحافی رچناکھیرا اور تنظیم کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔اسی معاملے میں ایڈورڈ اسنوڈن نے ٹویٹ کر ٹربیون اخبار کے صحافی رچنا کھیرا کی حمایت میں آئے۔

You may also like

Leave a Comment