Home قومی خبریں آئی آر سی ٹی سی سے تتکال ٹکٹ بک کرنا کیوں مشکل؟

آئی آر سی ٹی سی سے تتکال ٹکٹ بک کرنا کیوں مشکل؟

by قندیل

نئ دہلی (قندیل نیوز) اکثر لوگوں کا تجربہ رہا ہے کہ آئی آر سی ٹی سی کے ذاتی یوزر آئی ڈی سے تتکال ٹکٹ بک کر نے میں کبھی کامیابی نہیں ملتی ہے مگر یہی ٹکٹ جب کسی ایجنٹ سے بک کرواتے ہیں تو بہ آسانی کر دیتا ہے اور ایک بڑی رقم وصولتا ہے، اس سلسلے میں سی بی آئی نے اہم انکشافات کیے ہیں، حال ہی میں سی بی آئی نے neo نامی سافٹ ویر بنانے والی کمپنی کے ڈیولوپر کو گرفتار کیا ہے جو لوگ ایجنٹوں کو یہ سافٹ ویر فروخت کرکے بڑی رقم وصولتے تھے اور ایک دن میں 800 سے ایک ہزار تتکال ٹکٹ بک کرنے کی گارنٹی لیتے تھے، ان کا یہ کاروبار دہلی سمیت ملک کے 14 مقامات پر چل رہا تھا، سی بی آئی نے ممبئی اور جونپور سے 89 لاکھ روپے کیش، ایک کلو سے زیادہ سونا اور چاندی اور 15 لیپ ٹاپ بر آمد کیے ہیں، سی بی آئی کے ڈائریکٹر ابھیشیک نے کہا کہ "سی بی آئی کی کوشش ہے کہ بدعنوانی کے خلاف مضبوط حکمت عملی بنائے، زیرو ٹالرینس کی کوشش کر رہی ہے”

You may also like

Leave a Comment